| جنتی زیور |
یعنی اس اﷲعزوجل کے لئے حمد ہے جس نے مجھے یہ پہنا یا اور مجھے رزق دیا بغیر میری طاقت وقوت کے ۔
زینت کا بیان
مردوں کو سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے مرد چاندی کی ایک انگوٹھی ایک نگ والی جو وزن میں ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو پہن سکتے ہیں مرد چند انگوٹھیاں یا ایک انگوٹھی کئی نگ والی یا چھلے نہیں پہن سکتے کہ یہ سب مردوں کے لئے ناجائز ہیں عورتیں سونے چاندی کی ہر قسم کی انگوٹھیاں چھلے اور ہر قسم کے زیورات پہن سکتی ہیں لیکن سونے چاندی کے علاوہ دوسری دھاتوں مثلاً لوہا' تانبا' پیتل' رولڈ گولڈ وغیرہ کے زیورات یا انگوٹھیاں مرد و عورت دونوں کے لئے ناجائز ہیں بجنے والے زیورات بھی عورتوں کے لئے منع ہیں نابالغ لڑکوں کو بھی زیورات پہنانا حرام ہے پہنانے والے گنہ گارہوں گے
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب العاشرفی استعمال الذھب والفضۃ،ج۵،ص۳۳۵)
مسئلہ:۔شریعت میں اجازت ہے کہ اگر اﷲتعالیٰ نے دولت دی ہے تو اچھا لباس اور قیمتی کپڑوں کا استعمال عورتوں اور مردوں دونوں کے لئے جائز ہے بشرط یہ کہ فخر اور گھمنڈ کے لئے نہ ہوں بلکہ نعمت خداوندی کے اظہار کے لئے ہو۔
(ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس،ج۹،ص۵۷۹)
مسئلہ:۔انسان کے بالوں کو عورت چوٹی بنا کر اپنے بالوں میں گوندھے تاکہ اس کے بال زیادہ اور خوبصورت معلوم ہوں یہ حرام ہے اور اگر اون یا کالے دھاگوں کی چوٹی بنا کر بالوں میں گوندھے تو یہ جائز ہے۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب التاسع عشر فی الختان،ج۵،ص۳۵۸)
مسئلہ:۔دانتوں کو ریتی سے ریت کر خوب صورت بنانے والی یا موچنے سے بھوؤں