مسئلہ:۔عورتیں اپنی چوٹیوں میں سونے چاندی کے دانے 'پھول کلپ لگا سکتی ہیں۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب العشرون فی الزینۃ۔۔۔الخ،ج۵،ص۳۵۹)
مسئلہ:۔عورتوں کو کاجل اور کالا سرمہ زینت کے لئے لگانا جائز ہے مردوں کو کالا سرمہ محض زینت کے لئے لگانا ناجائز ہے ہاں اگر کالا سرمہ آنکھوں کے علاج کے لئے لگائے تو اس میں کوئی کراہت نہیں۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب العشرون فی الزینۃ۔۔۔الخ،ج۵،ص۳۵۹)
آداب:۔(۱)جو امیر عورتیں بہت ہی قیمتی اور زرق برق لباس اور شاندار زیورات پہنتی ہیں ان کے پاس بہت کم اٹھو بیٹھو کہ ان کے ٹھاٹھ باٹھ کو دیکھ کر تم کو اپنی مفلسی اور غریبی پر افسوس ہوگا اور تم خداوند کریم کی ناشکری کرنے لگوگی اور خواہ مخواہ دنیا کی ہوس بڑھے گی۔
(۲)ہر ہفتہ نہا دھو کر ناف سے نیچے اور بغل وغیرہ کے بال دور کرکے بدن کو صاف ستھرا کرنا مستحب ہے ہر ہفتہ نہ ہو تو پندرھویں دن سہی زیادہ سے زیادہ چالیس دن اس سے زیادہ کی اجازت نہیں اگر چالیس دن گزر گئے اور بال صاف نہ کئے تو گناہ ہوا عورتوں کو خاص طور پر اس کا خیال رکھنا چاہے کیونکہ عورتوں کی گندگی اور پھوہڑپن سے شوہروں