Brailvi Books

جنتی زیور
396 - 676
حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے صاحبزادہ حضرت ابراہیم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ پیدا ہوئے تھے اور اس جگہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے نماز بھی پڑھی ہے۔

دربار اقدس سے واپسی
مر کے جیتے ہیں جو ان کے در پہ جاتے ہیں حسن

جی کے مرتے ہیں جو آتے ہیں مدینہ چھوڑ کر
  جب مدینہ منورہ سے واپسی کا ارادہ ہو تو مسجد نبوی شریف میں جاکر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے مصلی پر یا اس کے قریب جہاں جگہ ملے دو رکعت نفل پڑھیں اس کے بعد سنہری جالی کے سامنے مواجہہ اقدس میں حاضر ہو کر گر یہ وزاری میں ڈوب کر درد و غم کے ساتھ صلوۃ وسلام عرض کریں پھر دونوں جہاں کی بھلائی حج و زیارت کی مقبولیت اور حصول شفاعت کی سعادت اور خاتمہ بالخیر کے لئے خوب گڑگڑا کر اور روتے ہوئے دعائیں مانگیں اور خاص کر یہ بھی دعا کریں کہ حاضری کا یہ آخری موقع نہ ہو بلکہ خداوند قدوس اس مقدس دربار کی حاضری بار بار نصیب فرمائے اپنے ساتھ اپنے والدین اور رشتہ داروں عزیزوں اور دوستوں اور بزرگوں اور بچوں کے لئے بھی دعا مانگیں اس کے بعد روضہ منور کی طرف دیکھتے ہوئے اور جدائی کے رنج و غم میں آنسو بہاتے ہوئے مسجد نبوی شریف سے پہلے بایاں پاؤں نکالیں اور جہاں تک گنبد خضرا نظر آئے باربار حسرت بھری نگاہوں سے اس کا دیدار کرتے رہیں اور یہ کہتے ہوئے روانہ ہو جائیں کہ۔
مدینہ جاؤں پھر آؤں دوبارہ پھر جاؤں

اسی میں عمرِ دو روزہ تمام ہو جائے
Flag Counter