Brailvi Books

جنتی زیور
397 - 676
اسلامیات
ہمیں کرنی شاہنشاہ بطحا کی رضا جوئی

وہ اپنے ہو گئے تو رحمت پروردگار اپنی
کھانے کا طریقہ
    کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں دونوں ہاتھ گٹوں تک دھوئے صرف ایک ہاتھ یا فقط انگلیاں ہی نہ دھوئے کہ اس سے سنت ادا نہ ہوگی لیکن اس کا دھیان رہے کہ کھانے سے پہلے ہاتھ دھو کر پونچھنا نہ چاہے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھو کر تولیا یا رومال سے پونچھ لینا چاہے تاکہ کھانے کا اثر باقی نہ رہے۔
(الفتاوٰی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب الحادی عشر فی الکراہیۃ۔۔۔الخ،ج۵،ص۳۳۷)
    بسم اﷲ پڑھ کر کھانا شروع کریں اور بلند آواز سے بسم اﷲ پڑھیں تاکہ دوسرے لوگوں کو بھی یاد آجائے اور سب بسم اﷲپڑھ لیں ۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب الحادی عشر فی الکراہیۃفی الاکل وما یتصل بہ۔۔۔الخ،ج۵،ص۳۳۷)
اور اگر شروع میں بسم اﷲ پڑھنا بھول گیا ہو تو جب یاد آجائے یہ دعا پڑھے
بِسْمِ اللہِ اَوَّلَہٗ وَ آخِرَہٗ
(جامع الترمذی، کتاب الاطعمۃ،باب ماجاء فی التسمیۃ۔۔۔الخ،رقم۱۸۶۵،ج۳،ص۳۳۹)
روٹی کے اوپر کوئی چیز نہ رکھی جائے اور ہاتھ کو روٹی سے نہ پونچھیں۔
            (ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،ج۹،ص۵۶۲)
کھانا ہمیشہ داہنے ہاتھ سے کھائیں بائیں ہاتھ سے کھانا پینا شیطان کا کام ہے۔
(جامع الترمذی،کتاب الاطعمۃ،باب ماجاء فی النھی ۔۔۔الخ،رقم۱۸۰۶،ج۳،ص۳۱۳)
Flag Counter