صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اسی جگہ ادا فرمایا تھا۔
مسجد غمامہ :۔اس جگہ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام عیدین کی نماز پڑھتے تھے اسی لئے اس کو مسجد مصلّٰی بھی کہتے ہیں۔
مسجد ابو بکر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ:۔یہ مسجد بالکل مسجد غمامہ کے قریب شمالی جانب ہے۔
مسجد علی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ:۔یہ مسجد بھی غمامہ کے پاس ہی ہے۔
مسجد بغلہ:۔یہ مسجد جنّۃ البقیع کے مشرق میں ہے مسجد کے قریب ایک پتھر میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے خچر کے کھر کا نشان ہے اس لئے اس کو مسجد بغلہ کہتے ہیں بغلہ کے معنی خچر ہے۔
مسجد اجابہ:۔یہ مسجد جنۃ البقیع کے شمالی جانب ہے ایک دن حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اس قبیلہ والوں کے لئے اس جگہ دعائیں مانگیں جو مقبول ہوئیں۔
مسجد اُبی رضی اﷲتعالیٰ عنہ:۔یہ مسجد جنت البقیع کے بالکل قریب ہی ہے اسی جگہ حضرت ابی بن کعب رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مکان تھا حضور انور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کبھی کبھی یہاں رونق افروز ہوتے اور نماز پڑھتے تھے۔
مسجد سقیا:۔باب عنبر یہ کے قریب ریلوے اسٹیشن کے اندر ایک قبہ ہے جس کو قبۃ الرؤس کہتے ہیں اس میں ایک کنواں ہے جس کا نام ''بیرالسقیا'' ہے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے جنگ بدر میں جاتے ہوئے یہاں نماز ادا فرمائی تھی۔
مسجد احزاب:۔یہ مسجد سلع پہاڑی کے مغربی کنارے پر ہے جنگ خندق کے موقع پر اسی جگہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی دعا مقبول ہوئی اور مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی اسی لئے بعض لوگ اسے مسجد الفتح بھی کہتے ہیں اس کے قریب میں چار دوسری مسجدیں بھی ہیں