پانی سے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے وضو فرمایا اور اس کا پانی پیا بھی ہے اور اس میں اپنا لعاب دہن اور شہد بھی ڈالا ہے۔
بیر بُصّہ:۔یہ کنواں قبا کے راستہ میں جنت البقیع کے متصل ہے اس کنوئیں پر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اپنا سر مبارک دھویا اور غسل فرمایا اس جگہ دو کنوئیں ہیں صحیح یہ ہے کہ بڑا کنواں بیر بُصّہ ہے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں سے برکت حاصل کرے۔
بیر بضاعہ:۔یہ کنواں شامی دروازہ سے باہر جمل اللیل باغ کے پاس ہے اس میں بھی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اپنا لعاب دہن ڈالا اور برکت کی دعا فرمائی ہے۔
بیر حاء:۔یہ کنواں باب مجیدی کے سامنے شمالی فصیل سے باہر ہے یہ کنواں حضرت ابو طلحہ صحابی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے باغ میں تھا حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم اکثر اس جگہ جلوہ افروز ہوتے تھے اور اس کا پانی نوش فرماتے تھے جب آیت مبارکہ