Brailvi Books

جنتی زیور
391 - 676
کرنے والے آپ پر سلام' اﷲ تعالیٰ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کواپنے رسول اور تمام مسلمانوں کی طرف سے بدلہ دے اور آپ سے اور تمام صحابہ سے اﷲ تعالیٰ راضی ہو۔

(۱۳)ظالم نجدیوں نے تمام قبوں اور قبروں کو توڑ پھوڑ کر میدان کر ڈالا ہے بہت کم قبروں کے نشان باقی ہیں بہر حال جو مقابر ظاہر ہیں سب جگہ سلام پڑھو اور فاتحہ خوانی کرو اور دعائیں مانگو کہ یہ سب بارش انوار و برکات کی جگہیں اور مقبولیت دعا کے مقامات ہیں۔
                  (بہارشریعت،ح۶،ص۱۷۲)
 (۱۴)قبا شریف کی زیارت کرے اور مسجد قبا میں دو رکعت نماز پڑھے حدیث شریف میں ہے کہ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ مسجد قبا میں نماز عمرہ کے مثل ہے۔
 (جامع الترمذی،کتاب الصلاۃ،باب ماجاء فی الصلاۃ فی مسجد قباء،رقم۳۲۴،ج۱،ص۳۴۸)
     اور دوسری حدیثوں سے ثابت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ہر سنیچر کو قبا تشریف لے جاتے کبھی سوار کبھی پیدل اس مقام کی بزرگی کے بارے میں دوسری احادیث بھی ہیں۔ 

(۱۵)شہداء احد کی بھی زیارت کرو حدیث میں ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ہر سال کے شروع میں شہداء احد کی مقدس قبروں پر تشریف لے جاتے اور یہ فرماتے
''اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ بِمَا صَبَرْ تُمْ فَنِعْمَ عُقْبَی الدَّارِ''
             (تفسیر الدرالمنثور،الرعد:۲۴،ج۴،ص۶۴۰)
اور احد پہاڑ کی بھی زیارت کرو کہ حدیث شریف میں حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ کوہ احد ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ۔
        (مناسک ملاعلی قاری،باب زیارۃ سیدالمرسلین،ص۵۲۵)
بہتر یہ ہے کہ جمعرات کے دن صبح کے وقت جائے اور سب سے پہلے سید الشہداء حضرت
Flag Counter