Brailvi Books

جنتی زیور
390 - 676
 (۱۰)قبر منور کو کبھی پیٹھ نہ کرو نہ روضہ انور کا طواف کرو نہ سجدہ کرو نہ اتنا جھکو کہ رکوع کے برابر ہو رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی حقیقی تعظیم ان کی اطاعت میں ہے۔

(۱۱)قبرستان جنت البقیع کی زیارت سنت ہے روضہ منورہ کی زیارت کرکے وہاں جائے خصوصاً جمعہ کے دن اس قبرستان میں دس ہزار صحابہ کرام رضی اﷲتعالیٰ عنہم آرام فرما رہے ہیں اور تابعین و تبع تابعین و اولیاء و علماء و صلحا کی گنتی کا کوئی شمار ہی نہیں کر سکتا جب حاضر ہو تو پہلے تمام مدفونین مسلمین کے زیارت کا قصد کرو اور اس طرح سلام پڑھو۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ دَارَقَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ اَنْتُمْ لَنَا سَلَفٌ وَّاِنَّا اِنْ شَآءَ اللہُ تَعَالٰی بِکُمْ لَاحِقُوْنَ ؕ اَللَّھُمَّ اغْفِرْ لاِھْلِ الْبَقِیْعِ الْغَرْ قَدِ اَللَّھُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَلَھُمْ۔
تم پر سلام اے قوم مومنین کے گھر والو! تم ہمارے پیشوا ہو اور ہم ان شاء اﷲ تم سے ملنے والے ہیں اے اﷲعزوجل! بقیع غرقد والوں کی مغفرت فرما اے اﷲعزوجل! ہم کو اور انہیں بخش دے۔

(۱۲)تمام اہل بقیع میں افضل حضرت امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ہیں ان کے مزار انور پر حاضر ہو کر کمال ادب و احترام کے ساتھ اس طرح سلام عرض کرے کہ۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا ثَا لِثَ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَاحِبَ الْھِجْرَتَیْنِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُجَھِّز جَیْشِ الْعُسْرَۃِ بِالنَّقْدِوَالْعَیْنِ جَزَاکَ اللہُ عَنْ رَسُوْلِہٖ وَعَنْ سَائِرِ الْمُسْلِمِیْنَ وَرَضِیَ اللہُ عَنْکَ وَعَنِ الصَّحَابَۃِ اَجْمَعِیْنَ۔
    اے امیر المومنین! آپ پر سلام، اے خلفاء راشدین میں تیسرے خلیفہ آپ پر سلام' اے دوہجرت کرنے والے آپ پر سلام، اے غزوہ تبوک کی نقد و جنس سے تیاری
Flag Counter