Brailvi Books

جنتی زیور
388 - 676
استادوں اور دوستوں اور اپنے تمام عزیزوں کی طرف سے بھی سلام عرض کرو اور سب کے لئے باربار شفاعت کی بھیک مانگو اور بار بار یہ عرض کرو کہ
''اَسْئَلُکَ الشَّفَاعَۃَ یا رسول اﷲ''
 (بہارشریعت،ح۶،ص۱۶۹ومناسک علی القاری ،باب زیارۃ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم ،ص۵۰۹۔۵۱۰)
    اور جو میری اس کتاب کو پڑھے اس کو میں وصیت کرتا ہوں کہ مجھ گنہ گار کی طرف سے بھی سلام عرض کر کے شفاعت کی بھیک مانگیں پھر اپنے داہنے ہاتھ کی طرف ہاتھ بھر ہٹ کر حضرت امیر المومنین حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲتعالیٰ عنہ کے نورانی چہرہ کے سامنے کھڑے ہو کر عرض کرو کہ۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا خَلِیْفَۃَ رَسُوْلِ اللہِ ؕ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَزِیْرَ رَسُوْلِ اللہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا صَاحِبَ رَسُوْلِ اللہِ فِی الْغَارِ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ۔
    اے خلیفہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم! آپ پر سلام' اے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے وزیر آپ پر سلام' اے غار ثور میں رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے رفیق آپ پر سلام اور اﷲعزوجل کی رحمت اور اس کی برکتیں۔

    پھر اتنی ہی دور ہٹ کر حضرت امیر المومنین عمر فاروق اعظم رضی اﷲتعالیٰ عنہ کے پُر جلال چہرہ کے سامنے عرض کرو کہ۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَمِیْرَ المُؤْمِنِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا مُتَمِّمَ اْلَارْ بَعِیْن۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عِزَّ الْاِسْلَامِ وَالْمُسِلْمِیْنَ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاَتُہٗ۔
اے امیر المومنین! آپ پر سلام' اے چالیس کا عدد پورا کرنے والے مسلمان آپ پر سلام' اے اسلام اور مسلمانوں کی عزت آپ پر سلام اور اﷲعزوجل کی رحمتیں اور برکتیں۔
Flag Counter