| جنتی زیور |
(۷)مسجد نبوی میں حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے مصلی پر دو رکعت نماز تحیۃ المسجد قل یایھاالکفرون اور قل ھواﷲ سے مختصر پڑھے پھر سجدہ میں گر کر دربار حبیب میں مقبولیت کی دعا مانگے پھر کمال ادب میں غرق ہو کر گردن جھکائے لرزتے کانپتے ندامت سے پسینہ پسینہ ہو کر آنسو بہاتے ہوئے مشرق کی طرف سے مواجہہ عالیہ میں حاضر ہو کہ حضور علیہ الصلوۃ و السلام مزار انور میں جلوہ افروز ہیں اس طرف سے تم حاضر ہو گے تو حضور کی نگاہ بے کس پناہ تمہاری طرف ہوگی اور یہ سعادت تمہارے لئے دونوں جہاں میں کافی ہے۔ (۸)اب انتہائی ادب و احترام کے ساتھ کم از کم چار ہاتھ کے فاصلہ سے قبلہ کو پیٹھ اور مزار پر انوار کو منہ کرکے نماز کی طرح ہاتھ باندھے کھڑا ہو۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الحج،الباب السابع،ج۱،۲۶۵)
اور نہایت ہی ادب و وقار کے ساتھ درد انگیز آواز سے اس طرح صلاۃ و سلام عرض کرو۔
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَ کَاتُہٗ اَلسَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہِ اَلسَّلا مُ عَلَیْکَ یَا خَیْرَ خَلْقِ اللہِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا شَفِیْعَ الْمُذْنِبِیْنَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَ عَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحَابِکَ وَاُمَّتِکَ اَجْمَعِیْنَ۔
اے نبی! آپ پر درود و سلام اور اﷲعزوجل کی رحمتیں اور برکتیں' اے اﷲعزوجل کے رسول آپ پر سلام' اے اﷲعزوجل کی تمام مخلوق سے بہتر آپ پر سلام' اے گنہ گاروں کی شفاعت کرنے والے آپ پر سلام' آپ پر اور آپ کی آل و اصحاب پر اور آپ کی تمام امت پر سلام۔
ان سلاموں کو بار بار جب تک دل جمے بکثرت پڑھتے رہو اور اپنے ماں باپ اور