| جنتی زیور |
میں مندرجہ ذیل ہدایات پر خاص طور سے دھیان رکھو۔ (۱)مزار اقدس کی زیارت قریب بواجب ہے محدث ابن عدی نے کامل میں حضرت عمررضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جس نے حج کیا اور میری زیارت نہ کی اس نے مجھ پر ظلم کیا ۔
(الکامل فی الضعفاء،النعمان بن شبلی باھلی بصری،ج۸،ص۲۳۸)
(۲)حاضری میں خاص قبر انور کی زیارت کی نیت کرے یہاں تک کہ امام ابن الہمام فرماتے ہیں کہ اس مرتبہ مسجد نبوی کی نیت بھی شریک نہ کرے ۔ (۳)راستہ میں اس قدر کثرت سے درود شریف پڑھتے رہو کہ ذکرو درود شریف میں غرق ہو جاؤ اور جس قدر مدینہ طیبہ قریب آتا جائے اور زیادہ ذوق وشوق بلکہ وجد میں جھو م جھوم کر درود شریف پڑھو اور عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی مستی میں ڈوب جاؤ۔ (۴)جب حرم مدینہ منورہ آئے تو اگر سواری سے اتر سکو تو پیادہ سر جھکائے روتے ہوئے اور درود شریف پڑھتے ہوئے چلو اور جب گنبد خضراء پر نگاہ پڑے تو درود و سلام و الہانہ جوش و خروش کے ساتھ پڑھو جب شہر اقدس مدینہ منورہ میں پہنچو تو جلال و جمال محبوب کے تصور میں غرق ہو جاؤ اور دروازہ شہر میں داخل ہوتے وقت پہلے داہنا قدم رکھو اور یہ دعا پڑھو۔
بِسْمِ اللہِ مَاشَآءَ اللہُلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ رَبِّ اَدْ خِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ وَارْزُقْنِیْ مِنْ زِیَارَۃِ رَسُوْلِکَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَارَزَقْتَ اَوْلِیَا ئَکَ وَ اَھْلَ طَاعَتِکَ وَاَنْقِذْنِیْ مِنَ النَّا رِ وَاغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ یَا خَیْرَ مَسْئُوْلٍ۔
میں اﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو اﷲ نے چاہا' نیکی کی طاقت نہیں مگر اﷲ