Brailvi Books

جنتی زیور
384 - 676
پہلے رکھے اور سامنے کی دیوار تک اتنا بڑھے کہ تین ہاتھ کا فاصلہ رہ جائے وہاں دو رکعت نفل پڑھے کہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اس جگہ نماز پڑھی ہے پھر حمد الہٰی اور درود شریف پڑھے اور دعا مانگے اور ستونوں اور دیواروں سے چمٹے اور روتے گڑگڑاتے آنکھیں نیچی کئے واپس چلا آئے۔

مکہ مکرمہ سے روانگی:۔جب رخصت کا ارادہ ہو تو طواف وداع کرے کہ باہر والوں پر یہ طواف واجب ہے مگر اس طواف میں نہ رمل کرے نہ اضطباع کرے اور اس طواف کے بعد صفا و مروہ کی سعی بھی نہ کرے طواف کے بعد مقام ابراہیم پر دو رکعت پڑھ کر دعا مانگے پھر زمزم شریف کے پاس آکر خوب سیراب ہو کر پئے اور کچھ بدن پر ڈالے پھر دروازہ کعبہ کے پاس آکر چوکھٹ چومے اور قبول حج و زیارت کی اور بار بار حاضری کی دعائیں مانگے اور یہ دعا پڑھے کہ۔
اَلسَّائِلُ بِبَابِکَ یَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ وَمَعْرُوْفِکَ وَیَرْ جُوْ رَحْمَتَکَ
    (یااﷲ) تیرے دروازہ پر سائل تیرے فضل و احسان کا سوال کرتا ہے اور تیری رحمت کا امیدوارہے۔

    پھر ''ملتزم'' پر آکر غلاف کعبہ سے چمٹے اور خوب روئے پھر حجراسود کو بوسہ دے پھر الٹے پاؤں کعبہ کی طرف منہ کر کے کعبہ مقدسہ کو حسرت سے دیکھتے ہوئے مسجد حرام کے دروازہ سے بایاں پاؤں پہلے بڑھا کر نکلے اور کلمہ شہادت و حمد الہٰی اور درود شریف و دعا کرتے ہوئے روانہ ہو اور فقرائے مکہ مکرمہ کو حسب توفیق صدقہ و خیرات دیتے ہوئے سرکار اعظم دربار مدینہ طیبہ کے مقدس سفر کے لئے روانہ ہو جائے۔

حاضری دربار مدینہ منورہ:۔مدینہ طیبہ کی حاضری اور اس مقدس سفر
Flag Counter