کنکری مار کر قربانی کرے مگر خوب سمجھ لو کہ یہ قربانی وہ قربانی نہیں ہے جو بقر عید میں ہوا کرتی ہے بلکہ یہ حج کا شکرانہ ہے جو قران کرنے والے اور تمتع کرنے والوں پر واجب اور مفرد پر مستحب ہے قربانی کے بعد مرد سر منڈائیں یا بال کتروائیں عورتوں کو بال منڈوانا حرام ہے وہ صرف ایک پورے کے برابر سر کے بال کٹادیں اور احرام اتار کر سلے ہوئے کپڑے پہن لیں اور افضل یہ ہے کہ آج دسویں ذوالحجہ ہی کو مکہ جا کر طواف زیارت جو فرض ہے کرلیں اگر دسویں کو یہ طواف نہ کر سکیں تو ۱۱ یا ۱۲ کو سورج غروب ہونے سے پہلے یہ طواف کر لیں اور مکہ سے منیٰ جا کر ٹھہریں اور ۱۱ اور ۱۲ ذوالحجہ کو منیٰ میں رہیں اور سورج ڈھلنے کے بعد دونوں روز تینوں جمروں کو سات سات کنکریاں مارتے رہیں بارہویں ذوالحجہ کو کنکری مار کر غروب آفتاب سے پہلے پہلے منیٰ سے نکل کر مکہ کو روانہ ہو جاؤ جب وادی محصب میں' جو جنت المعلی کے قریب ہے پہنچو تو سواری سے اتر لو یا سواری ہی پر کچھ دیر ٹھہر کر دعا کر لو اب مکہ میں جب تک قیام رہے اپنی اور اپنے ماں باپ کی اپنے استادوں اپنے پیروں اور حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی طرف سے روزانہ عمرے ادا کرتے رہو کچھ عمرے ''تنعیم'' سے (چھوٹا عمرہ) کرو کچھ عمرے جعرانہ سے (بڑا عمرہ) کرو۔
مکہ کی چند زیارت گاہیں:۔قبرستان جنت المعلی میں خاص طور پر بی بی خدیجۃ الکبری رضی اﷲ تعالیٰ عنہا و دیگر مزارات کی زیارت اسی طرح مکان ولادت حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم اور مکان خدیجۃ الکبری و مکان حضرت علی رضی اﷲتعالیٰ عنہما مسجد الرایہ و مسجد الفتح و مسجد جبل ابو قبیس و مزارات شہداء شبکیہ و جبل ثور و غار حرا وغیرہ مقامات متبرکہ کی زیارتوں سے بھی مشرف ہو کعبہ معظمہ میں داخلہ اور دو رکعت نماز اندر ادا کرنا بھی بڑی سعادت ہے کمال ادب سے آنکھیں جھکائے لرزتے کانپتے بسم اﷲ پڑھ کر دایاں قدم