ڈوب جائے اور خوب روئے اور اگر رونانہ آئے تو کم سے کم رونے جیسی صورت بنائے اور انتہائی کوشش کرے کہ ایک قطرہ آنسو ٹپک جائے کہ یہ مقبولیت کی نشانی ہے۔
رات بھر مزدلفہ میں:۔سورج غروب ہو جانے کے بعد میدان عرفات سے مزدلفہ کور وانہ ہو جاؤ اور پورے راستہ میں لبیک اور ذکر و دعاا ور تکبیر کثرت سے بلند آواز سے پڑھتے چلو مزدلفہ پہنچ کر مغرب کو عشا ء کے وقت میں ادا کی نیت سے پڑھو پھر مغرب کے بعد فوراً ہی عشا ء پڑھو اس کے بعد ''مشعر الحرام'' کی مقدس پہاڑی یا اس کے قرب میں یا پورے میدان میں ''وادی محسر'' کے سوا جہاں چاہو ٹھہرو اور لبیک اور تکبیر و تہلیل میں خوب رو رو کر مشغول رہو اور صبح صادق کے طلوع ہونے سے اجالا ہونے تک کا وقت بہت ہی خاص وقت ہے اس میں ذکر و دعا سے غافل نہ رہو۔
مزدلفہ ہی سے تینوں دن جمروں پر مارنے کے لئے ۴۹ کنکریاں کھجور کی گٹھلی کے برابر چن لو اور ان کو تین مرتبہ دھو لو اور طلوع آفتاب میں جب دو رکعت پڑھنے کا وقت باقی رہ جائے تو مزدلفہ سے منیٰ کو روانہ ہو جاؤ اور منیٰ پہنچ کر ''جمرۃ العقبہ'' کو سب سے پہلے جاؤ اور اس طرح کھڑے ہو جاؤ کہ منیٰ داہنے ہاتھ پر اور کعبہ بائیں ہاتھ کی طرف ہو اب پانچ ہاتھ کی دوری سے سات کنکریاں جدا جدا چٹکی میں لے کر داہنا ہاتھ خوب اونچا اٹھا کر جمرہ کو مارو اور ہر کنکری کو یہ دعا پڑھ کر پھینکو۔