Brailvi Books

جنتی زیور
378 - 676
دعاء ملتزم
یَا وَاجِدُ یَا مَاجِدُ لَاتَزِلُ عَنِّیْ نِعْمَۃً اَنْعَمْتَھَا عَلَیَّ۔
اے قدرت والے اے بزرگ تو نے مجھے جو نعمت دی ہے اس کو مجھ سے زائل نہ کر۔

    اس کے علاوہ اور دوسری دعائیں بھی یہاں مانگو کہ یہ مقبولیت کی جگہ ہے اور مقبولیت کا وقت بھی ہے اس کے بعد زمزم شریف کے نلوں کے پاس آؤ اور کھڑے ہو کر ادب کے ساتھ کعبہ مکرمہ کی طرف منہ کرکے تین سانس میں خوب بھر پیٹ پیو ہر بار بسم اﷲ سے شروع کرو اور الحمدﷲ پر ختم کرو اور ہر بار نگاہ اٹھا کر کعبہ مکرمہ کو دیکھو بچا ہوا پانی اپنے سر اور بدن پر ڈال لو زمزم شریف پینے کی دعا یہ ہے۔
دعائے زمزم
اَللّٰھُمَّ اِنِّیۤ اَسْئَلُکَ عِلْماً نَا فِعاً وَّرِزْقاً وَّاسِعاً وَّ عَمَلاً مُّتَقَبَّلاً وَّشِفَاءً مِّنْ کُلِّ دَآءٍ ۔
    اے اﷲ! میں تجھ سے علم نافع اور کشادہ روزی اور عمل مقبول اور ہر بیماری سے شفا کا سوال کرتا ہوں۔

    پھر حجراسود کے پاس آکر اس کو چومو اور
اَللہُ اَکْبَرُ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ 
اور درود شریف پڑھتے رہو۔

صفا و مروہ کی سعی:۔پھرباب الصفا سے نکل کر صفا پہاڑی کی جانب چلو اور اس پر چڑھتے ہوئے یہ پڑھو۔
اَبْدَءُ بِمَابَدَأَ اللہُ بِہٖ اِنَّ الصَّفَاوَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِاللہِ فَمَنْ حَجَّ الْبَیْتَ اَوِاعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ یَّطَّوَّفَ بِھِمَا وَمَنْ تَطَوَّ عَ خَیْرًا فَاِنَّ اﷲَشَاکِرٌ عَلِیْمٌ O
    میں اس سے شروع کرتا ہوں جن کو اﷲ نے پہلے ذکر کیا بیشک صفا و مروہ اﷲکی
Flag Counter