Brailvi Books

جنتی زیور
379 - 676
نشانیوں سے ہیں جس نے حج یا عمرہ کیا اس پر ان کے طواف میں گناہ نہیں اور جو شخص نیک کام کرے تو بے شک اﷲ بدلہ دینے والا جاننے والا ہے۔

    پھر کعبہ معظمہ کی طرف منہ کر کے دونوں ہاتھ کندھوں تک دعا کی طرح پھیلے ہوئے اٹھاؤ اور تھوڑی دیر تسبیح و تہلیل و تکبیر اور درود شریف پڑھ کر اپنے لئے اور دوستوں کے لئے دعا مانگو کہ یہاں دعا قبول ہوتی ہے۔

    پھر اس طرح سعی کی نیت کرو۔
    اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ السَّعْیَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلْہُ مِنِّیْ
    یعنی اے اﷲ میں صفا اور مروہ کے درمیان سعی کا ارادہ کرتا ہوں اس کو تو میرے لئے آسان فرمادے اور اس کو تو میرے طرف سے قبول فرمالے۔

    پھر صفا سے اتر کر مروہ کو چلو اور درود شریف اور دعاؤں کا پڑھنا برابر جاری رکھو جب سبز رنگ کا نشان آئے تو یہاں سے دوڑنا شروع کرو یہاں تک کہ دوسرے سبز نشان سے آگے نکل جاؤ اور مروہ تک پہنچویہاں بھی تکبیر،تسبیح اورحمد وثنا اوردرودشریف پڑھو اوریہ دعا مانگو ، یہ ایک پھیرا ہوا پھر یہاں سے صفا کو چلو اور سبز نشان کے پاس پہنچو تو دوڑو اور دوسرے نشان سے آگے نکل جاؤ یہاں تک کہ صفا پر پہنچ کر بدستور سابق دعائیں مانگو اسی طرح سے صفا سے مروہ اور مروہ سے صفا تک اور صفا سے مروہ تک آؤ پھر جاؤ یہاں تک کہ ساتواں پھیرا مروہ پر ختم ہو ہر پھیرے میں اسی طرح کرو اور دونوں سبز رنگ کے نشانوں کے درمیان ہر پھیرے میں دوڑ کر چلتے رہو طواف کعبہ اور سعی کرلینے سے تمہارا عمرہ جس کا احرام باندھ کر آئے ادا ہوگیا اب سرمنڈا کر یا بال کٹوا کر احرام اتار لو اور غسل کرکے سلے ہوئے کپڑے پہن لو اور بلا احرام کے مکہ مکرمہ میں مقیم رہو اور روزانہ جس قدر زیادہ سے
Flag Counter