Brailvi Books

جنتی زیور
377 - 676
                        (پ۲،البقرۃ:۱۲۵)
پھر دو رکعت نماز پڑھو پہلی رکعت میں قل یا یھاالکفرون اور دوسری رکعت میں قل ھواﷲ پڑھو یہ نماز واجب ہے اور اس کا نام ''تحیۃ الطواف''ہے نماز کے بعد یہ دعا نہایت روتے گڑگڑاتے ہوئے ہاتھ اٹھا کر پڑھے۔
مقام ابراہیم کی دعا
    اَللّٰھُمَّ اِنّکَ تَعْلَمُ سِرِّیْ وَعَلَا نِیَتِیْ فَاقْبِلْ مَعْذِرَتِیْ وَتَعْلَمُ حَاجَتِیْ فَاَعْطِنِیْ سُؤَالِیْ وَتَعْلَمُ مَافِیْ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ اِیْمَانًا یُّبَا شِرُ قَلْبِیْ وَیَقِیْناً صَادِ قاً حَتّٰی اَعْلَمَ اَنَّہٗ لَا یُصِیْبُنِیْ اِلَّا مَا کَتَبْتَ لِیْ وَرِضاً مِّنْکَ بِمَا قَسَمْتَ لِیْ یٰاَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔
    اے اﷲ! تو میرے پوشیدہ اور ظاہر کو جانتا ہے تو میری معذرت کو قبول کر اور تو میری حاجت کو جانتا ہے میرا سوال مجھ کو عطا کر اور جو کچھ میرے نفس میں ہے تو اسے جانتا ہے تو میرے گناہوں کو بخش دے اے اﷲ! میں تجھ سے اس ایمان کا سوال کرتا ہوں جو میرے قلب میں سرایت کر جائے اور یقین صادق مانگتا ہوں تاکہ میں جان لوں کہ مجھے وہی پہنچے گا جو تو نے میرے لئے لکھا ہے اور جو کچھ تو نے میری قسمت میں کیا ہے اس پر راضی رہوں اے سب مہربانوں سے زیادہ مہربان۔

    نماز اور اس دعا سے فارغ ہو کر ملتزم کے پاس جائے اور اپنا سینہ اور پیٹ اور رخساروں کو دیوار کعبہ سے ملے اور دونوں ہاتھ سر سے اونچے کرکے دیوار پر پھلائے یا داہنا ہاتھ دروازہ کعبہ اور بایا ں ہاتھ حجراسود کی طرف پھیلائے اور یہ دعا خوب رو رو کر اور گڑگڑا کر مانگے۔
Flag Counter