جائیں پاسپورٹ کی چیکنگ اورمعائنہ کے بعد سب سے بڑا اورمشکل کام سامان کے ڈھیر میں سے اپنے سامان کو تلاش کرنا ہے اس سلسلے میں حاجیوں کو بے حد پریشانی ہوتی ہے اور لوگ اپنے اپنے سامان کی تلاش میں دیوانہ وار دوڑتے اور بھاگتے پھرتے ہیں اس موقع پر نہایت ہی صبر و سکون چاہے اور سامان کی تلاش میں جلدی نہیں کرنی چاہے بلکہ تھوڑی دیر سکون کے ساتھ بیٹھ جانا چاہے جب لوگ اپنے اپنے سامان کو اٹھا لیں گے اور سامان تھوڑے رہ جائیں تو اپنے سامان کو تلاش کرنا آسان ہو جائے گا اطمینان رکھیں کہ کوئی دوسرا آپ کے سامان کو نہیں اٹھائے گا آخر تک آپ کا سامان وہیں پڑا رہے گا اور اگر خدا نخواستہ آپ کا سامان وہاں نہ ملے تو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے معلم کے وکیل کو ہمراہ لے کر مدینۃ الحجاج کی مسجد کے سامنے والے میدان میں اپنے سامان کو تلاش کیجیے وہاں ملے گا وہاں کا دستور ہے کہ حاجیوں کا جو سامان چھوٹ جاتا ہے ٹرک والے اس کو لاد کر مسجد کے میدان میں ڈال دیتے ہیں ہاں اس کا خیال رکھئے کہ آپ کے ہر سامان پر آپ کااورآپ کے معلم کا نام ضرور لکھا ہونا چاہے یہ سعودی گورنمنٹ کا فرض ہے کہ ہر حاجی کا چھوٹا ہوا سامان اس کے معلم کے مکان پر پہنچائے۔
احرام:۔جب جدہ دو تین منزل رہ جاتا ہے تو جہاز والے سیٹی بجا کر احرام باندھنے کی اطلاع دیتے ہیں جب وہ جگہ آجائے تو غسل کریں اور مسواک کے ساتھ وضو کریں اور ایک نئی یا دھلی چادر کا احرام باندھ لیں اور ایسے ہی ایک چادر اوڑھ لیں اور احرام کی نیت سے دو رکعت نماز پڑھیں پہلی رکعت میں الحمد کے بعد قل یا ایھاالکفرون اور دوسری میں قل ھو اﷲپڑھیں نماز سے فارغ ہو کر احرام باندھنے کی دعا پڑھیں۔