Brailvi Books

جنتی زیور
371 - 676
دو رکعت نفل پڑھے پھر ریل وغیرہ جس سواری پر سوار ہو بِسْمِ اﷲ تین بار پڑھے پھر اَللہُ اَکْبَرْ اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور سُبْحَانَ اﷲ ہر ایک تین تین بار اور لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ ایک بار پڑھے پھر یہ پڑھے
سُبْحٰنَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ھٰذَا وَمَاکُنَّا لہٗ مُقْرِ نِیْنَ وَاِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ ہ
سواری کے شرو فساد سے محفوظ رہے گا۔

حاجی بمبئی میں:۔ٹکٹ وغیرہ لینے اور جہاز کے انتظار میں ہر حاجی کو کم از کم چار پانچ دن بمبئی میں مسافر خانہ حاجی صابو صدیق یا مسافر خانہ واڑی بندر میں ٹھہرنا پڑتا ہے یہاں خاص طور پر یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ۔

(۱)مسافر خانہ میں مختلف صوبوں اور مختلف مزاجوں کے حاجی اور ان کو رخصت کرنے والوں کا مجمع ہوتا ہے اور چوریاں بہت ہوتی ہیں اس لئے اپنے سامان خصوصاً رقموں کی حفاظت کا خاص طور پر دھیان رکھے بکسوں میں ہر وقت تالا بند رکھے اور جب باہر نکلے تو اپنے ساتھیوں کو سامان کی حفاظت سونپ کر نکلے۔

(۲)ٹکٹ وغیرہ خریدنے کے لئے ہر گز ہرگز کسی کے ہاتھ میں رقم نہ دے بلکہ خود لائن میں کھڑے ہو کر رقم جمع کرائے اور ٹکٹ خریدے۔

(۳)بمبئی شہر میں بہت زیادہ ادھر ادھر نہ پھرے کہ جیب کٹنے کے علاوہ سواریوں کی بھیڑ بھاڑ سے ایکسیڈنٹ کا ہر وقت خطرہ رہتا ہے اس لئے سب کو اور خاص کر دیہات والوں کو تو مسافر خانہ سے باہر بہت کم نکلنا چاہے اور اپنے سامان کے پاس ہی رہناچاہے۔

(۴)اپنے قلی کا نمبر ہر وقت یاد رکھنا چاہے اور جہاز پر سوار ہونے کے لئے بندر گاہ کو جاتے ہوئے اپنے قلی کے سوا کسی کو اپنا سامان سپرد نہیں کرنا چاہے اور رقم اور پاسپورٹ
Flag Counter