Brailvi Books

جنتی زیور
370 - 676
سے ملاقات کرے اور اپنے قصور معاف کرائے اور اپنے لئے سب سے دعائیں کرائے کیونکہ دوسروں کی دعائیں قبول ہونے کی زیادہ امید ہے اور یہ معلوم نہیں کہ کس کی دعا مقبول ہوگی اس لئے سب سے دعا کرائے اور لوگ حاجی یا کسی مسافر کو رخصت کرتے وقت یہ دعا پڑھیں۔
اَسْتَوْدِعُ اللہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَ خَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ
    اور حاجی سب لوگوں کے دین اور جان مال اولاد اور سلامتی و تندرستی کو خدا کے سپرد کرے۔

(۲)سفر کا لباس پہن کر گھر میں چار رکعت نفل الحمد اور چاروں قل سے پڑھ کر باہر نکلے یہ چاروں رکعتیں واپس آنے تک اس کے اہل و مال کی نگہبانی کریں گی نماز کے بعد یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ وَّعَثَاءِ السَّفْرِ وَکَاٰ بَۃِ الْمُنْقَلَبِ وَالْحَوْرِ بَعْدَ اْلکَوْرِ وَسُوْءِ الْمَنْظَرِ فِی الْاَھْل وَالْمَالِ وَالْوَلَدِ ۔
    پھر کچھ صدقہ کرے اور گھر میں سے نکلے اور دروازہ سے باہر نکلتے ہی کچھ صدقہ کرے اور گھر میں سے نکلے تو یہ پڑھے
اِنَّ الَّذِیْ فَرَضَ عَلَیْکَ الْقُرْاٰنَ لَرَآدُّکَ اِلٰی مَعَادٍ ہ
    ان شآء اﷲ تعالیٰ خیرو عافیت کے ساتھ مکان پر واپس آئے گا ۔
                    (بہارشریعت،ح۶،ص۲۴)
گھر سے نکلتے وقت خوشی خوشی باہر نکلے۔

(۳)سب سے رخصت ہونے کے بعد اپنی مسجد سے رخصت ہو اور اگر مکروہ وقت نہ ہو تو
Flag Counter