Brailvi Books

جنتی زیور
369 - 676
بوریاں' ستلی' سوا' سوئی' دھاگہ' حج و زیارت وغیرہ کے مسائل کی کچھ کتابیں' چند قلم' پنسل' دوات' سادی کاپیاں' قرآن مجید' چھڑی' چھتری' ٹارچ' کچھ موم بتیاں' کچھ دیا سلائیاں بھی ضرور لے لو کچھ پھٹے پرانے کپڑے بھی ضرور ساتھ رکھو کہ ان کو پھاڑ پھاڑ کر صافی بنا سکو اور جہاز پر قے وغیرہ صاف کرنے اور استنجا وغیرہ سکھانے میں کام دیں گے کھانے پینے کی چیزوں کو بیان کرنےکی حاجت نہیں کیونکہ اس معاملہ میں لوگوں کی حالتیں اور ان کے کھانے پینے کی عادتیں اور ذوق مختلف ہیں اور ہر شخص جانتا ہے کہ ہمیں کن کن چیزوں کی ضرورت ہوگی اور ہم کس طرح گزر بسر کر سکتے ہیں اس لئے ہر شخص کو چاہے کہ گیہوں' چاول' دال' گھی' تیل' مسالے وغیرہ اپنے ذوق اور ضرورت کے مطابق لے لے اچار چٹنی اگر ساتھ ہو یا کاغذی لیموں کچھ لے لے تو جہاز پر ان چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے چائے اور شکر بھی ضرور لے لے کہ سمندر کی مرطوب ہوا میں چائے کی ضرورت بہت زیادہ پڑتی ہے سمندری سفر میں منہ کا ذائقہ بہت خراب رہتا ہے اور اکثر سوندھی چیزیں کھانے کو دل چاہتا ہے اس لئے کچھ پا پڑ یا نمکین دال' سویاں' بھنے ہوئے چنے رکھ لومگر بند ڈبوں میں رکھو ورنہ سمندری ہوا سے بدمزہ ہوجائیں گے۔ عرب میں سگریٹ بہت ملتاہے۔ مگر بیڑی اور پان بہت کم اور بے حد گراں ملتا ہے اس لئے ہندوستان ہی سے اس کا انتظام کر لینا چاہے ضرورت کی تمام چیزیں ساتھ ہوں یہ بہت اچھا ہے لیکن یاد رکھو کہ سفر میں جس قدر کم سے کم سامان ہوگا اتنا ہی زیادہ آرام ملے گا سامان کی کثرت بعض جگہوں پر بہت بڑی مصیبت بن جاتی ہے اس کا خیال رکھو اپنے ہر سامان کے بنڈل پر اپنا اور اپنے معلم کا نام ضرور لکھ دو اس سے جدہ میں سامان تلاش کرتے وقت بڑی آسانی ہوتی ہے۔

حاجی گھر سے نکلتے وقت:۔(۱) چلتے وقت سب عزیزوں اور دوستوں