Brailvi Books

جنتی زیور
368 - 676
    گرمی اور سردی کے موسموں کے لحاظ سے ایک ہلکا بستر جس میں ایک دری دو چادریں ایک اونی شال ایک تکیہ ہو ایک بکس جس میں کپڑے اور دوسرے سامان رکھے جا سکیں۔ ایک ٹین یا لکڑی کا صندوق جس میں متفرق سامان کو رکھا جاسکے۔ ایک بوری کا تھیلا جس میں سب برتنوں کو رکھا جاسکے۔ برتنوں میں ایک بڑی بالٹی' ایک لوٹا' ایک گلاس' چھوٹی بڑی چار پلیٹیں' دو پیالے تام چینی کے 'اگالدان' چھوٹی بڑی دو دیگچیاں' ایک بڑا اور دو تین چھوٹے بڑے چمچے اگر چند قسم کے کھانوں کا عادی ہو تو اسی انداز سے کھانے پکانے کے برتن ساتھ لے جائے ایک برتن مٹی کا بھی ضرور رکھ لے یا مٹی اور پتھر کی کوئی چیز رکھ لے تاکہ اگر جہاز میں بیمار ہوگیا اور تیمم کی ضرورت پڑی اس پر تیمم کر سکے پانی رکھنے کیلے ٹین کے پیپے بھی لانے چاہیں کہ جہاز پر کام دیں گے اور جس منزل یا مکان میں ٹھہرو گے وہاں بھی اس کی ضرورت پڑے گی اسٹوو اور کوئلہ والا چولہا بھی سفر میں ساتھ ہونا بہت ضروری ہے پہننے کے کپڑوں میں پانچ کرتے' پانچ پاجامے' پانچ بنڈیاں ' دو تہبند' دو صدریاں' ایک عمامہ' چار ٹوپیاں' ہاتھ منہ پونچھنے کے دو رومال' دو تولئے' احرام کی چادریں' کفن کا کپڑا ساتھ میں رکھیں اور بہتر یہ ہے کہ احرام کے دو جوڑے ہوں کہ اگر میلا ہوا تو بدل سکیں ایک بھیڑ کے بالوں کا دیسی کمبل یا موٹے پلاسٹک کا دو گز لمبا اور ڈیڑھ گز چوڑا ٹکڑا ساتھ ہونا بہت ہی آرام دہ ہے کہ جہاں چاہو بچھا کر لیٹ بیٹھ جاؤ پھر اٹھا لو مختلف سامان میں نزلہ زکام اور قبض و پیچش اور قے دست و بدہضمی کی مجرب دوائیں ضرور ساتھ میں رکھ لو کیونکہ کم ہی حجاج ان امراض سے محفوظ رہتے ہیں اور اگر تم کو خود ضرورت نہ پڑی تو کسی ضرورت مند کو تم نے دے دی تو وہ اس کسمپرسی کی حالت میں تمہارے لئے کتنی دعائیں دے گا آئینہ' سرمہ' کنگھا' مسواک ساتھ رکھو کہ یہ سنت ہے ان کے علاوہ ایک چھری' ایک چاقو' دو ایک