Brailvi Books

جنتی زیور
365 - 676
(۲۳)طواف کے بعد دو رکعت نماز تحیۃ الطواف پڑھنا لیکن اگر نہ پڑھی تو دَم واجب نہیں(۲۴)کنکریاں مارنے اور قربانی کرنے اور طواف زیارت میں ترتیب یعنی پہلے کنکریاں مارے پھر غیرِ مفرد قربانی کرے پھر سر منڈائے پھر طواف زیارت کرے (۲۵)طواف صدر یعنی میقات کے باہر کے رہنے والوں کے لئے رخصت کا طواف کرنا (۲۶)وقوف عرفہ کے بعد سر منڈانے تک جماع نہ ہونا (۲۷)احرام کے ممنوعات مثلاً سلا ہوا کپڑا پہننے اور منہ یا سر چھپانے سے بچنا ۔
                (بہار شریعت،ح۶،ص۱۶۔۱۷)
حج کی سنتیں:۔حج کی سنتیں یہ ہیں (۱)طواف قدوم یعنی میقات کے باہر سے آنے والا کہ مکہ معظمہ پہنچ کر سب میں پہلا جو طواف کرے اس کو طواف قدوم کہتے ہیں طواف قدوم مفرد اور قارن کے لئے سنت ہے متمتع کے لئے نہیں (۲) طواف کا حجر اسود سے شروع کرنا (۳)طواف قدوم یا طواف زیارت میں رمل کرنا یعنی شانہ ہلا ہلا کر اور چھوٹے چھوٹے قدم رکھتے ہوئے اکڑ کر چلنا (۴)صفا اور مروہ کے درمیان دو سبز رنگ کے نشانوں کے درمیان دوڑنا(۵)امام کا مکہ میں ساتویں ذوالحجہ کو خطبہ پڑھنا (۶)اسی طرح میدانِ عرفات میں نویں ذوالحجۃ کو خطبہ پڑھنا(۷)اسی طرح منیٰ میں گیارہویں تاریخ  کو خطبہ پڑھنا (۸)آٹھویں ذوالحجہ کو فجر کے بعد مکہ سے منیٰ کے لئے روانہ ہونا تاکہ منیٰ میں ظہر عصر مغرب عشاء فجر کی پانچ نمازیں پڑھ لی جائیں (۹)ذوالحجہ کی نویں رات منیٰ میں گزارنا (۱۰)آفتاب نکلنے کے بعد منیٰ سے عرفات کو روانہ ہونا (۱۱)عرفات میں ٹھہرنے کے لئے غسل کر لینا (۱۲)عرفات سے واپسی میں مزدلفہ کے اندر رات کو رہنا (۱۳)اور آفتاب نکلنے سے پہلے یہاں سے منٰی کو چلا جانا (۱۴)دس اور گیارہ کے بعد جو دونوں راتیں ہیں ان کو منیٰ میں گزارنا اور اگر تیر ہویں کو
Flag Counter