Brailvi Books

جنتی زیور
366 - 676
بھی منیٰ میں رہا تو بارہویں کے بعد کی رات بھی منیٰ میں رہے(۱۵)''ابطح'' یعنی وادی محصَّب میں اترنا اگرچہ تھوڑی ہی دیر کے لئے ہو ۔
                    (بہار شریعت،ح۶،ص۱۸)
ضروری تنبیہ:۔حج کے فرائض میں سے اگر ایک فرض بھی چھوٹ گیا تو حج ہو گا ہی نہیں اور حج کے واجبات میں سے اگر کسی واجب کو چھوڑدیا خواہ قصداً  چھوڑا ہو یا سہواً  تو اس پر ایک دَم واجب ہے اور اس کا حج باطل نہیں ہوا ہاں البتہ بعض واجب ایسے بھی ہیں کہ ان کے چھوڑنے سے قربانی لازم نہیں ہوتی مثلاً طواف کے بعد کی دو رکعتیں تحیۃ الطواف واجب ہیں۔لیکن اگر کوئی چھوڑ دے تو اس پر قربانی لازم نہیں اور حج کی سنتوں میں سے اگر کوئی سنت چھوڑ دے تو اس سے نہ تو حج باطل ہوگانہ قربانی لازم ہوگی ہاں البتہ حج کے ثواب میں کچھ کمی آجائے گی۔
         (ردالمحتار،کتاب الحج،مطلب فی فروض الحج ،ج۳،ص۵۴۲)
سفر حج و زیارت کے آداب:۔ہر حاجی کو چاہے کہ روانگی سے پہلے ضروریات سفر پرانے حاجیوں سے معلوم کرکے مہیا کرے اور مندرجہ ذیل آداب و ہدایات کا خاص طور سے خیال رکھے۔

(۱)سب سے پہلے نیت کو درست کرے کہ اس سفر سے مقصود صرف اﷲعزوجل و رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ہوں اس کے سوا نا موری یا شہرت یا سیرو تفریح یا تجارت وغیرہ کا ہرگز ہرگز دل میں خیال نہ لائے۔

(۲)نماز روزہ زکوٰۃ جتنی عبادات اس کے ذمہ واجب ہوں سب کو ادا کرے اور توبہ کرے اور آئندہ گناہ نہ کرنے کا پکاارادہ کرے اسی طرح اس کے اوپر جن جن لوگوں کا
Flag Counter