Brailvi Books

جنتی زیور
363 - 676
کی تمیز ہی نہ ہو اس کا حج صحیح نہیں(۶)عقل والا ہونا کہ مجنون اور دیوانے کا حج صحیح نہیں(۷)حج کے فرائض کو ادا کرنا جس نے حج کا کوئی فرض چھوڑ دیا اس کا حج صحیح نہیں ہوا (۸)احرام کے بعد اور عرفات میں وقوف سے پہلے جماع نہ ہونا اگر ہوگا تو حج باطل ہو جائے گا(۹)جس سال احرام باندھا اسی سال حج کرنا اگر اس سال احرام باندھا اور چاہے اسی احرام سے آئندہ سال حج کرے تو یہ حج صحیح نہیں ہوگا۔
 (ردالمحتار مع الدرالمختار،کتاب الحج،مطلب فیمن حج بمال حرام،ج۳،ص۵۲۲)
حج کے فرائض:۔حج میں یہ چیزیں فرض ہیں(۱)احرام کہ یہ شرط ہے (۲)وقوف عرفہ یعنی نویں ذوالحجہ کے آفتاب ڈھلنے سے دسویں کی صبح صادق سے پہلے تک کسی وقت ''عرفات'' میں ٹھہرنا (۳)طواف زیارت کا اکثر حصہ یعنی چار پھیرے یہ دونوں چیزیں یعنی عرفہ کا وقوف اور طواف زیارت حج کا رکن ہیں(۴)نیت (۵)ترتیب یعنی پہلے احرام باندھنا پھر عرفہ میں ٹھہرنا پھر طواف زیارت(۶)ہر فرض کا اپنے وقت پر ہونا (۷)مکان یعنی وقوف عرفہ میدان عرفات کی زمین میں ہونا سوا '' بطن عرنہ '' کے اور طواف کا مکان مسجد الحرام شریف ہے۔
 (الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب الحج،مطلب فی فروض الحج وواجباتہ،ج۳،ص۵۳۶۔۵۳۷)
حج کے واجبات:۔حج کے واجبات یہ ہیں (۱)میقات سے احرام باندھنا یعنی میقات سے بغیر احرام باندھے آگے نہ گزرنا اور اگر میقات سے پہلے ہی احرام باندھ لیا جائے تو جائز ہے(۲)صفا و مروہ کے درمیان دوڑنا اس کو ''سعی'' کہتے ہیں(۳)سعی کو ''صفا'' سے شروع کرنا (۴)اگر عذر نہ ہو تو پیدل سعی کرنا (۵)دن میں میدان عرفات کے اندر وقوف کیا ہے تو اتنی دیر تک وقوف کرے کہ آفتاب غروب ہو جائے خواہ آفتاب ڈھلتے ہی شروع کیا تھا یا بعد میں غرض غروب آفتاب تک وقوف میں مشغول رہے اور اگر
Flag Counter