حج واجب ہونے کی شرطیں:۔حج واجب ہونے کی آٹھ شرطیں ہیں جب تک یہ سب نہ پائی جائیں حج فرض نہیں۔
(۱)مسلمان ہونا کافر پر حج فرض نہیں (۲)دارالحرب میں ہو تو یہ بھی ضروری ہے کہ جانتا ہو کہ حج اسلام کے ارکان میں سے ہے(۳)بالغ ہونا یعنی نابالغ پر حج فرض نہیں (۴)عاقل ہونا لہٰذا مجنون پر حج فرض نہیں(۵)آزاد ہونا یعنی لونڈی غلام پر حج فرض نہیں(۶)تندرست ہونا کہ حج کو جاسکے اس کے اعضاء سلامت ہوں' انکھیارا ہو لہٰذا اپاہج اور فالج والے اور جس کے پاؤں کٹے ہوں اور اس بوڑھے پر کہ سواری پر خود نہ بیٹھ سکتا ہو حج فرض نہیں یوں ہی اندھے پر بھی حج فرض نہیں اگرچہ پکڑ کر لے چلنے والا اسے ملے ان سب پر بھی یہ ضروری نہیں کہ کسی کو بھیج کر اپنی طرف سے حج کرادیں(۷) سفر خرچ کا مالک ہونا اور سواری کی قدرت ہونا چاہے سواری کا مالک ہو یا اس کے پاس اتنا مال ہو کہ سواری کرایہ پر لے سکے(۸)حج کا وقت یعنی حج کے مہینوں میں تمام شرائط پائے جائیں۔
(ردالمحتارمع الدرالمختار،کتاب الحج،مطلب فیمن حج بمال حرام،ج۳،ص۵۲۱)
وجوب ادا کے شرائط:۔یہاں تک تو وجوب کے شرائط کا بیان ہے اب شرائط ادا کا بیان ہوتا ہے کہ یہ شرطیں اگر پائی جائیں تو خود حج کو جانا ضروری ہے اور اگر یہ سب