Brailvi Books

جنتی زیور
358 - 676
اعتکاف
    عبادت کی نیت سے اﷲتعالیٰ کے لئے مسجد میں ٹھہرنے کا نام اعتکاف ہے اعتکاف کی تین قسمیں ہیں اول اعتکاف واجب' دوسرے اعتکاف سنت' تیسرے اعتکاف مستحب۔
 (الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب الصوم ،باب الاعتکاف، ج۳،ص۴۹۲۔۴۹۵)
اعتکاف واجب:۔جیسے کسی نے یہ منت مانی کہ میرا فلاں کام ہو جائے تومیں ایک دن یا دو دن کا اعتکاف کروں گا اور اس کا کام ہو گیا تو یہ اعتکاف واجب ہے اور اس کا پورا کرنا ضروری ہے یاد رکھو کہ اعتکاف واجب کے لئے روزہ شرط ہے بغیر روزہ کے اعتکاف واجب صحیح نہیں۔
 (الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب الصوم ،باب الاعتکاف، ج۳،ص۴۹۵۔۴۹۶)
اعتکاف سنت موکدہ:۔رمضان کے آخری دس دنوں میں کیا جائے گا یعنی بیسویں رمضان کو سورج ڈوبنے سے پہلے اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہو جائے اور تیسویں رمضان کو سورج ڈوبنے کے بعد انتیسویں رمضان کو چاند ہونے کے بعد مسجد سے نکلے یاد رکھو کہ اعتکاف سنت موکدہ کفایہ ہے یعنی اگر محلّہ کے سب لوگ چھوڑدیں تو سب آخرت کے مواخذہ میں گرفتار ہوں گے اور کسی ایک نے بھی اعتکاف کر لیا تو سب آخرت کے مواخذہ سے بری ہو جائیں گے اس اعتکاف میں بھی روزہ شرط ہے مگر وہی رمضان کے روزے کافی ہیں۔
 (الدرالمختارمع ردالمحتار،کتاب الصوم ،باب الاعتکاف، ج۳،ص۴۹۵۔۴۹۶)
اعتکاف مستحب:۔اعتکاف مستحب یہ ہے کہ جب کبھی بھی دن یا رات میں مسجد کے اندر داخل ہو تو اعتکاف کی نیت کرے جتنی دیر تک مسجد میں رہے گا اعتکاف کا ثواب
Flag Counter