Brailvi Books

جنتی زیور
345 - 676
کہ اگر وہ یہ بھی نہ کرے؟ تو  آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ اس کو چاہے کہ وہ لوگوں کو اچھی باتوں کا حکم دیتا رہے۔ یہ سن کر لوگوں نے کہا کہ اگر وہ یہ بھی نہ کرے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ وہ خود برائی کرنے سے رک جائے یہ اس کے لئے صدقہ ہے۔
 (صحیح البخاری،کتاب الادب، باب کل معروف صدقۃ،رقم ۶۰۲۲،ج۴،ص۱۰۵)
حدیث (۴):۔حضرت انس رضی اﷲ عنہ راوی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ صدقہ خدا کے غضب کو بجھا دیتا ہے اور بری موت کو رفع کر دیتا ہے۔
 (مشکاۃالمصابیح، کتاب الزکاۃ، باب فضل الصدقۃ،الفصل الثانی،رقم ۱۹۰۹،ج۱،ص۵۲۷)
حدیث (۵):۔حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ ایک زنا کار عورت ایک کتے کے پاس سے گزری جو ایک کنوئیں کے پاس پیاس سے زبان نکالے ہوئے تھا اور قریب تھا کہ پیاس اس کتے کو مار ڈالے تو اس عورت نے اپنے چمڑے کا موزہ نکالا اور اسکو اپنی اوڑھنی میں باندھ کر اس کنوئیں سے پانی بھرا اور اس کتے کو پلادیا (تواتنا ہی صدقہ کرنے سے) اس کی مغفرت ہوگئی ۔
 (صحیح البخاری، کتاب بدء الخلق ، باب اذا وقع الذباب فی شراب احدکم فلیغمسہ، رقم ۳۳۲۱،ج۲،ص۴۰۹)
حدیث (۶):۔حضرت سعد بن عبادہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم! میری ماں کی وفات ہوگئی تو اس کی طرف سے کون سا صدقہ افضل ہے؟ تو  آپ نے فرمایا کہ ''پانی'' تو حضرت سعد بن عبادہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے ایک کنواں کھدوا دیا اور یہ کہا کہ یہ سعد کی ماں کے لئے ہے۔
Flag Counter