Brailvi Books

جنتی زیور
346 - 676
 (مشکاۃ المصابیح، کتاب الزکاۃ،باب فضل الصدقۃ،الفصل الثانی، رقم ۱۹۱۲،ج۱،ص۵۲۷)
حدیث (۷):۔حضرت ابو سعید سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جو کسی مسلمان ننگے بدن والے کو کپڑا پہنائے گا تو اﷲتعالیٰ اس کو جنت کا ہرا لباس پہنائے گا اور جو کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلائے گا تو اﷲتعالیٰ اس کو جنت کے میوے کھلائے گا اور جو کسی پیاسے مسلمان کو پانی پلائے گا تو اﷲتعالیٰ اس کو جنت کا شربت خاص پلائے گا جس پر مہر لگی ہوگی۔
 (سنن الترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ ، باب ۱۸(ت۸۳) رقم ۲۴۵۷،ج۴،ص۲۰۴)
حدیث (۸):۔حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہما نے کہا کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو کسی مسلمان کو کپڑا پہنائے گا تو جب تک اس کے بدن پر اس کپڑے کا ایک ٹکڑا بھی رہے گا اس وقت تک کپڑا پہنانے والا اﷲتعالیٰ کی حفاظت میں رہےگا۔
 (سنن الترمذی،کتاب صفۃ القیامۃ ، باب ۴۱(ت۱۰۶) رقم ۲۴۹۲،ج۴،ص۲۱۸)
حدیث (۹):۔حضرت جابر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جو شخص کسی مردہ زمین کو زندہ کرے (یعنی کھیت بوئے اور درخت لگائے) تو اس کو صدقہ کا ثواب ملے گا اور چرند وپرند اس کا دانہ یا پھل کھالیں گے وہ سب اس کے لئے صدقہ ہوگا
 (مشکاۃ المصابیح، کتاب الزکاۃ،باب فضل الصدقۃ،الفصل الثانی، رقم ۱۹۱۶،ج۱،ص۵۲۸)
یعنی اس کو صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا۔

حدیث (۱۰):۔حضرت ابو ذر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا کہ اپنے کسی (مسلمان) بھائی کے سامنے (خوشی سے) تمہارا مسکرا دینا یہ
Flag Counter