Brailvi Books

جنتی زیور
344 - 676
پیدا کیا اور زمین کو پہاڑوں کے سہارے پر ٹھہرا دیا یہ دیکھ کر فرشتوں کو پہاڑوں کی طاقت پر بڑا تعجب ہوا اور انہوں نے عرض کیا کہ اے پروردگار! کیا تیری مخلوق میں پہاڑوں سے بھی بڑھ کر طاقتور کوئی چیز ہے؟ تو اﷲتعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ ہاں لوہا تو فرشتوں نے کہا تیری مخلوق میں لوہے سے بھی بڑھ کر طاقتور کوئی چیز ہے؟ تو فرمایا ہاں آگ تو فرشتوں نے پوچھا کہ آگ سے بھی بڑھ کر کوئی طاقت والی چیز تیری مخلوق میں ہے؟ تو خدا نے فرمایا ہاں پانی۔ پھر فرشتوں نے سوال کیا کہ کیا تیری مخلوق میں پانی سے بھی زیادہ طاقتور کوئی چیز ہے تو ارشاد ہوا ہاں ہوا۔ یہ سن کر فرشتوں نے دریافت کیا کہ کیا تیری مخلوق میں ہوا سے بھی بڑھ کر طاقت رکھنے والی چیز ہے؟ تو اﷲتعالیٰ نے فرمایا ہاں ابن آدم' اپنے داہنے ہاتھ سے صدقہ دے اور بائیں ہاتھ سے چھپائے۔
 (مشکاۃ المصابیح،کتاب الزکاۃ،باب فضل الصدقۃ،الفصل الثانی، رقم۱۹۲۳،ج۱،ص۵۳۰)
مطلب یہ ہے کہ اس قدر چھپا کر صدقہ دے کہ داہنے ہاتھ سے صدقہ دے اور بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہو۔ یہ صدقہ پہاڑ' لوہا' آگ' ہوا پانی تمام چیزوں سے بڑھ کر طاقتور ہے۔

حدیث (۲):۔صدقہ اس طرح  گناہوں کو بجھا دیتا ہے جس طرح پانی آگ کو بجھا دیتا ہے۔
 (مجمع الزوائد، کتاب الصیام، باب فی فضل الصوم،رقم ۵۰۸۲،ج۳،ص۴۱۹)
حدیث (۳):۔ہر مسلمان کو صدقہ کرنا چاہے تو لوگوں نے کہا یا رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم! جو شخص صدقہ کرنے کے لئے کوئی چیز نہ پائے تو کیا کرے؟ تو ارشاد فرمایا کہ اس کو چاہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے کوئی کام کرکے کچھ کمائے پھر خود بھی اس سے نفع اٹھائے اور صدقہ بھی دے تو لوگوں نے عرض کیا کہ اگر وہ کمانے کی طاقت نہ رکھتا ہو؟ تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ وہ کسی حاجت مند کی کسی طرح مدد کردے اس پر لوگوں نے کہا
Flag Counter