Brailvi Books

جنتی زیور
343 - 676
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا جس پر فاقہ نہیں گزرا اور نہ اتنے بال بچے ہیں جن کی طاقت نہیں اور سوال کا دروازہ کھولے اﷲتعالیٰ اس پر فاقہ کا دروازہ کھول دے گا ایسی جگہ سے جو اس کے خیال میں بھی نہیں۔
 (کنزالعمال،کتاب الزکاۃ، الفصل الثانی فی ذم السؤال،الاکمال ،رقم۱۶۷۳۹،ج۶،ص۲۱۵)
    ایک حدیث میں یہ بھی آیا ہے کہ جو شخص مال بڑھانے کیلئے لوگوں سے سوال کرتا ہے تو وہ گویا آگ کا انگارا طلب کرتا ہے۔
    (مسلم ،کتاب الزکاۃ،باب کراھۃ المسألۃ للناس،رقم۱۰۴۱،ص۵۱۸)
خلاصہ یہ ہے کہ بغیر شدید ضرورت کے بھیک مانگنا اور لوگوں سے سوال کرنا جائز نہیں ہے۔
صدقہ کرنے کی فضیلت
    زکوٰۃ و عشر و صدقہ فطر یہ تینوں تو واجب ہیں
    (جامع الترمذی،کتاب التفسیر،باب (ت:۹۵)رقم۳۳۸۰،ج۵،ص۲۴۲)
جو ان تینوں کو نہ ادا کریگا سخت گنہ گار ہو گا ان تینوں کے علاوہ صدقہ دینے اور خدا کی راہ میں خیرات کرنے کا بھی بہت بڑا ثواب ہے اور دنیا و آخرت میں اس کے بڑے بڑے فوائد و منافع ہیں۔ چنانچہ اس کے بارے میں ہم یہاں چند حدیثیں لکھتے ہیں ان کو غور سے پڑھو اور اپنے پیارے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے ان مقدس فرمانوں پر عمل کرکے اپنی دنیا و آخرت کو سنوار لو۔

حد یث (۱):۔حضرت انس رضی اﷲتعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جب اﷲتعالیٰ نے زمین کو پیدا فرمایا تو وہ ہلنے لگی تو اﷲتعالیٰ نے پہاڑوں کو
Flag Counter