اور بحمدہٖ تعالیٰ ہر عنوان کے تحت ضروری ہدایات اور اسلامی مسَائل و خصائل کا ایک حد تک کافی ذخیرہ جمع کر دیا ہے۔ اس لیے ناظرین سے اُمید کرتا ہوں کہ میری کوتاہیوں کی اصلاح فرمائیں گے اور اُمّتِ مسلّمہ کی صلاح و فلاح کے لیے اس کتاب کی اشاعت میں اپنی طاقت بھر ضرور حصّہ لیں گے۔ خداوند کریم میری اس حقیر قلمی خدمتِ دین کو شرفِ قبول سے سرفراز فرمائے (آمین)
آخر میں حضرت گرامی مولانا الحاج مفتی جلال الدین صَاحب قبلہ امجدی مدرّس دار العلوم فیض الرسول براؤں شریف وعزیز القدر مولانا قدرت اللہ صاحب رضوی مدرس دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کا شکر گزار ہوں کہ ان دونوں صاحبان نے کتاب کی تصحیح میں حصّہ لے کر میرے بار کو ہلکا اور میرے قلب کو مطمئن کر دیا