Brailvi Books

جنتی زیور
331 - 676
رقم۷۹۷۹،ج۸،ص۲۴۹)
مسئلہ:۔قبر پر پھول ڈالنا بہتر ہے کہ جب تک تر رہیں گے تسبیح کریں گے اور میت کا دل بہلے گا۔
 (الفتاوی القاضی خان،کتاب الصلٰوۃ، باب بیان ان النقل من بلد الی بلد مکروہ،ج اولین،ص۹۴)
مسئلہ:۔قبر پر سے تر گھاس نوچنا نہ چاہے کہ اس کی تسبیح سے رحمت اترتی ہے اور میت کو انس ہوتا ہے اور نوچنے میں میت کا حق ضائع کرنا ہے۔
 (الفتاوی القاضی خان،کتاب الصلٰوۃ، باب بیان ان النقل من بلد الی بلد مکروہ،ج اولین،ص۹۴)
مسئلہ:۔قبر پر سونا چلنا بیٹھنا حرام ہے قبرستان میں جو نیا راستہ نکالا گیا ہے اس سے گزرنا ناجائز ہے خواہ نیا ہونا اسے معلوم ہو یا اس کا گمان ہو۔
 (الفتاوی الھندیۃ،الباب الحادی والعشرون،الفصل السادس فی القبر ۔۔۔الخ،ج۱، ص۱۶۶/ وردالمحتار مع الدرمختار، کتاب الصلٰوۃ،مطلب فی اھذا ء ثواب القرأۃ ،ج۳،ص۱۸۳)
مسئلہ:۔میت کو دفن کرنے کے بعد سوئم' دسواں' چہلم کرنا یعنی نماز و روزہ اور تلاوت و کلمہ اور صدقہ و خیرات اور لوگوں کو کھانا کھلانے کا ثواب میت کی روح کو پہنچانا جائز ہے جتنے لوگوں کی روحوں کو ثواب پہنچائے گا سب کی روحوں کو ثواب پہنچے گا اور اس پہنچانے والے کے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہوگی اﷲتعالیٰ کی رحمت سے یہ امید ہے کہ اس کو پورا پورا ثواب ملے گا یہ نہیں کہ تقسیم ہو کر ٹکڑا ٹکڑا ملے گا بلکہ یہ امید ہے کہ اس ثواب پہنچانے والے کو ان سب کے مجموعہ کے برابر ثواب ملے گا۔
                (بہار شریعت،ج۱،ح۴،ص۱۶۶)
زیارت قبور:۔قبروں کی زیارت کے لئے جانا سنت ہے ہفتہ میں ایک دن زیارت کرے اور اس کے لئے سب سے افضل جمعہ کا دن صبح کا وقت ہے اولیاء کے مزارات پر
Flag Counter