| جنتی زیور |
(الفتاوی الھندیۃ، ،الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، الفصل الخامس فی الصلوٰۃ علی المیت، ج۱،ص۱۶۲)
مسئلہ:۔نماز جنازہ اس طرح پڑھیں کہ پہلے یوں نیت کرے نیت کی میں نے نماز جنازہ کی چار تکبیروں کے ساتھ' اﷲتعالیٰ کے لئے اور دعا اس میت کے لئے' منہ میرا کعبہ شریف کی طرف' (مقتدی اتنا اور کہے) پیچھے اس امام کے۔ پھر کانوں تک دونوں ہاتھ اٹھا کر اﷲاکبر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھ لے پھر یہ ثنا پڑھے۔
سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَجَلَّ ثَنَاءُ کَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ
پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اﷲاکبر کہے اور درود ابراہیمی پڑھے جو پنج وقتہ نمازوں میں پڑھے جاتے ہیں پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اﷲ اکبر کہے اور بالغ کا جنازہ ہو تو یہ دعا پڑھے
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِ نَاوَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَ اُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ۔
اس کے بعدچوتھی تکبیر کہے پھر بغیر کوئی دعا پڑھے ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیر دے اور اگر نابالغ لڑکے کا جنازہ ہو تو تیسری تکبیر کے بعد یہ دعا پڑھے
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَافَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًا وَّ ذُخْرً ا وَّ اجْعَلْہُ لَنَا شَا فِعًا وَّ مُشَفَّعاً
اور اگر نابالغ لڑکی کا جنازہ ہو تو یہ دعا پڑھے
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْھَا لَنَا فَرَطًا وَّ اجْعَلْھَا لَنَا اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَّ اجْعَلْھَا لَنَاشَافِعَۃً وَّ مُشَفَّعَۃً۔
(الدرالمختار،کتاب الصلٰوۃ،باب صلٰوۃ الجنازۃ،ج۳،ص۱۲۸۔۱۳۴)
مسئلہ:۔میت کو ایسے قبرستان میں دفن کرنا بہتر ہے جہاں نیک لوگوں کی قبریں ہوں۔
(الفتاوی الھندیۃ، ،الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، الفصل السادس فی القبر والدفن