Brailvi Books

جنتی زیور
326 - 676
میں اتار سکتا ہے نہ منہ دیکھ سکتا ہے یہ بالکل غلط ہے صرف نہلانے اور اس کے بدن کو بلا کپڑا حائل ہونے کے ہاتھ لگانے کی ممانعت ہے۔

مسئلہ:۔ایسی جگہ انتقال ہوا کہ وہاں نہلانے کے لئے پانی نہیں ملتا تو میت کو تیمم کرائیں اور نماز جنازہ پڑھ کر دفن کر دیں ہاں اگر دفن سے پہلے پانی مل جائے تو غسل دے کر دوبارہ نماز جنازہ پڑھیں۔
 (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ،الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، الفصل الثانی فی الغسل،ج۱،ص۱۶۰)
کفن کا بیان
میت کو کفن دینا فرض کفایہ ہے کفن کے تین درجے ہیں:۔

(۱)کفن ضرورت (۲)کفن کفایت (۳)کفن سنت۔ مرد کے لئے کفن سنت تین کپڑے ہیں چادر تہبند کرتا مگر تہبند سر سے پاؤں تک لمبا ہونا چاہے اور عورت کے لئے کفن سنت پانچ کپڑے ہیں چادر' تہبند ' کرتا' اوڑھنی' سینہ بند اور کفن کفایت مرد کے لئے دو کپڑے ہیں چادر' تہبند اور عورت کے لئے تین کپڑے چادر' تہبند' اوڑھنی یا چادر' کرتا' اوڑھنی اور کفن ضرورت عورت مرد دونوں کے لئے یہ ہے کہ جو میسر آجائے اور کم سے کم اتنا تو ہو کہ سارا بدن ڈھک جائے۔
   (الدرالمختار،کتاب الصلوۃ،باب صلوۃ الجنازہ،ج۳،ص۱۱۳۔۱۱۶)
    کفن پہنانے کا طریقہ یہ ہے کہ کفن کو تین بار یا پانچ بار یا سات بار دھونی دے کر پہلے چادر کو بچھائیں پھر اس کے اوپر تہبند پھر کرتا پھر میت کو اس پر لٹائیں اور کرتا پہنائیں اور داڑھی اور تمام بدن پر خوشبو لگائیں اور سجدہ کی جگہوں یعنی ماتھے' ناک' دونوں ہاتھ' گھٹنوں'قدموں پر کافور لگائیں پھر تہبند لپیٹیں پہلے بائیں طرف سے پھر دا ہنی طرف سے پھر چادر لپیٹیں پہلے بائیں طرف سے پھر داہنی طرف سے پھر سر اور پاؤں کی طرف باندھ
Flag Counter