Brailvi Books

جنتی زیور
324 - 676
تکلیف ہوتی ہو تو جس حالت پر ہے چھوڑ دیں۔
 (الدرالمختارمع الردالمحتار،کتاب الصلوۃ،باب صلوٰۃ الجنازۃ،ج۳،ص۹۱)
مسئلہ:۔جاں کنی کی حالت میں اسے تلقین کریں یعنی اس کے پاس بلند آواز سے کلمہ شہادت پڑھیں مگر اسے پڑھنے کا حکم نہ دیں اور جب وہ پڑھ لے تو تلقین بند کر دیں ہاں اگر کلمہ پڑھنے کے بعد اس نے کوئی بات کرلی تو پھر تلقین کریں تاکہ اس کا آخری کلام: لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ ہو۔ (صلی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہ وبارک وسلم )
 (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الصلاۃ،الباب الحادی والعشرون،الفصل الاول،ج۱،ص۱۵۷)
مسئلہ:۔جاں کنی کے وقت حاضرین اپنے لئے اور اس کے لئے دعاء خیر کریں اور سورۂ یسۤ و سورۂ رعد پڑھیں جب روح نکل جائے تو ایک چوڑی پٹی جبڑے کے نیچے سے سر پر لے جا کر گرہ لگا دیں کہ منہ کھلا نہ رہے اور آنکھیں بند کر دی جائیں اور ہاتھ پاؤں سیدھے کر دئے جائیں یہ کام اس کے گھر والوں میں جو زیادہ نرمی کے ساتھ کر سکتا ہو مثلاً باپ یا بیٹاوہ کرلے۔
 (الفتاوی الھندیۃ،الباب الحادی والعشرون،الفصل الاول فی المختصر،ج۱،ص۱۵۷)
مسئلہ:۔کفن دفن میں جلدی کریں کہ حدیثوں میں اس کی بہت تاکید آئی ہے۔
            (الجوہرۃ النیّرۃ،کتاب الصلوٰۃ،باب الجنائز،ص۱۳۹)
میت کے نہلانے کا طریقہ
    میت کو غسل دینا فرض کفایہ ہے بعض لوگوں نے نہلا دیا تو سب اس ذمہ داری سے بری ہوگئے۔
 (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الطہارۃ،الباب الحادی والعشرون فی الجنائز،الفصل الثانی فی الغسل،ج۱،ص۱۵۸)
Flag Counter