Brailvi Books

جنتی زیور
323 - 676
    دعا میں فُلَا نۃ بِنْتِ فُلَانٍ کی جگہ لڑکی اور اس کے باپ کا نام لے اور اگر دعا یاد نہ ہو تو بغیر دعا پڑھے دل میں یہ خیال کر کے فلاں لڑکے یا فلانی لڑکی کا عقیقہ ہے بِسْمِ اﷲِ اَللہُ اَکْبَرْ پڑھ کر ذبح کر دے عقیقہ ہو جائے گا عقیقہ کے لئے دعا کا پڑھنا ضروری نہیں۔
            (الفتاوی الرضویۃ(الجدیدۃ)،ج۲۰،ص۵۸۵)
گہن کی نماز
    سورج گہن کی نماز سنت مؤکدہ اور چاند گہن کی نماز مستحب ہے سورج گہن کی نماز جماعت سے مستحب ہے اور تنہا تنہا بھی ہو سکتی ہے اگر جماعت سے پڑھی جائے تو خطبہ کے سوا جمعہ کی تمام شرطیں اس کے لئے شرط ہیں وہی شخص اس کی جماعت قائم کر سکتا ہے جو جمعہ کی جماعت قائم کر سکتا ہو اگر وہ نہ ہو تو لوگ تنہا تنہا پڑھیں چاہے گھر میں پڑھیں یا مسجد میں۔
        (ردالمحتار،کتاب الصلوۃ،باب الکسوف،ج۳،ص۷۷۔۷۸)
مسئلہ:۔گہن کی نماز نفل کی طرح دو رکعت لمبی لمبی سورتوں کے ساتھ پڑھیں پھر اس وقت تک دعا مانگتے رہیں کہ گہن ختم ہو جائے۔
        (الدرالمختار،کتاب الصلوۃ،باب الکسوف،ج۳،ص۷۸)
مسئلہ:۔گہن کی نماز میں نہ اذان ہے نہ اقامت' نہ بلند آواز سے قرأ ت۔
        (الدرالمختار،کتاب الصلوۃ،باب الکسوف،ج۳،ص۷۸)
میت کے متعلقات
    جب موت کی علامتیں ظاہر ہونے لگیں تو سنت یہ ہے کہ داہنی کروٹ پر لٹا کر قبلہ کی طرف منہ کر دیں اور یہ بھی جائز ہے کہ چت لٹائیں اور قبلہ کو پاؤں کردیں مگراس صورت میں سر کو کچھ اونچا کردیں تاکہ قبلہ کی طرف منہ ہو جائے اور اگر قبلہ کو منہ کرنے میں اس کو
Flag Counter