Brailvi Books

جنتی زیور
311 - 676
بھی دعا پڑھتا رہے عام طور سے یہ دعا پڑھی جاتی ہے
سُبْحَانَ ذِی الْمُلْکِ وَ الْمَلَکُوْتِ سُبْحَانَ ذِی الْعِزَّۃِ وَالْعَظَمَۃِ وَالْھَیْبَۃِ وَالْقُدْرَۃِ وَاْلکِبْرِیَآء وَالْجَبَرُوْتِ سُبْحَانَ الْمَلِکِ الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَنَامُ وَلَا یَمُوْتُ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَّبُّنَا وَرَبُّ الْمَلٰئِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔
 (الدرالمختاروردالمحتار،کتاب الصلاۃ،باب الوتروالنوافل،مطلب مبحث صلاۃ التراویح، ج۲،ص۵۹۹،۶۰۰)
مسئلہ:۔مردوں کے لئے تراویح جماعت سے پڑھنا سنت کفایہ ہے یعنی اگر مسجد میں تراویح کی جماعت نہ ہوئی تو محلہ کے سب لوگ گنہگار ہوں گے اور اگر کچھ لوگوں نے مسجد میں جماعت سے تراویح پڑھ لی تو سب لوگ بری الذمہ ہوگئے۔
    (الدرالمختار،کتاب الصلاۃ،باب الوتر والنوافل،ج۲،ص۵۹۸،۵۹۹)
مسئلہ:۔ پورے مہینہ کی تراویح میں ایک بار قرآن مجید ختم کرنا سنت مؤکدہ ہے اور دوبار ختم کرنا افضل ہے اور تین بار ختم کرنا اس سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے بشرط یہ کہ مقتدیوں کو تکلیف نہ ہو مگر ایک بار ختم کرنے میں مقتدیوں کی تکلیف کا لحاظ نہیں کیا جائے گا۔
    (الدرالمختار،کتاب الصلاۃ،باب الوتر والنوافل،ج۲،ص۶۰۱)
مسئلہ:۔جس نے عشاء کی فرض نماز نہیں پڑھی وہ نہ تراویح پڑھ سکتا ہے نہ وتر جب تک فرض نہ ادا کرے۔

مسئلہ:۔جس نے عشا ء کی فرض نماز تنہا پڑھی تراویح جماعت سے تو وہ وتر کو تنہا پڑھے
 (الدرالمختاروردالمحتار،کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل،مبحث صلاۃ التراویح ،ج۲،ص۶۰۳)
وتر کو جماعت سے وہی پڑھے گا جس نے عشاء کے فرض کو جماعت کے ساتھ پڑھا ہو۔

مسئلہ:۔جس کی تراویح کی کچھ رکعتیں چھوٹ گئی ہیں اور امام وتر پڑھانے کے لئے کھڑا
Flag Counter