Brailvi Books

جنتی زیور
310 - 676
کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَ خَیْرٌ لِّیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعِیْشَتِیْ وَ عَاقِبَۃِ اَمْرِیْ وَ عَاجِلِ اَمْرِیْ وَ اٰجِلِہٖ فَاقْدُرْہُ لِیْ وَیَسِّرْہُ لِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ وَاِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ اَنَّ ھٰذَا الْاَمْرَ شَرٌّ لِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعِیْشَتِیْ وَعَاقِبَۃِ اَمْرِیْ وَعَاجِلِ اَمْرِیْ وَآ جِلِہٖ فَاصْرِفْہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاقْدُرْلِی الْخَیْرَحَیْثُ کَانَ ثُمَّ اَرْضِنِیْ بہٖ
دونوں جگہ الامر کی جگہ اپنی ضرورت کا نام لے جیسے پہلی جگہ
ھٰذَا السَّفَرَخَیْرٌ لَیْ
اور دوسری جگہ میں
ھٰذَ االسَّفَرَشَرٌّلَیْ۔
 (ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،مطلب فی رکعتی الاستخارۃ،ج۲،ص۵۶۹/صحیح بخاری ، کتاب التہجد،باب ماجاء فی التطوع مثنی مثنی، رقم۱۱۶۲،ج۱،ص۳۹۳بتغیرقلیل)
مسئلہ:۔بہتر یہ ہے کہ کم سے کم سات مرتبہ استخارہ کرے اور پھر دیکھے جس بات پر دل جمے اسی میں بھلائی ہے بعض بزرگوں نے فرمایا ہے کہ استخارہ کرنے میں اگر خواب کے اندر سپیدی یا سبزی دیکھے تو اچھا ہے اور اگر سیاہی یا سرخی دیکھے تو برا ہے۔
 (ردالمحتار،کتاب الصلاۃ ،مطلب فی رکعتی الاستخارۃ،ج۲،ص۵۷۰/ کنزالعمال،کتاب الصلاۃ،صلاۃ الاستخارۃ من الاکمال،ج۸،رقم ۲۱۵۳۵،ص۳۳۶)
تراویح کا بیان
مسئلہ:۔مرد و عورت سب کے لئے تراویح سنت مؤکدہ ہے اس کا چھوڑنا جائز نہیں عورتیں گھروں میں اکیلے اکیلے تراویح پڑھیں مسجدوں میں نہ جائیں۔
     (الدرالمختار،کتاب الصلاۃ،باب الوتروالنوافل،ج۲،ص۵۹۷)
مسئلہ:۔تراویح بیس رکعتیں دس سلام سے پڑھی جائیں یعنی ہر دو رکعت پر سلام پھیرے اور ہر چار رکعت پر اتنی دیر بیٹھنا مستحب ہے جتنی دیر میں چار رکعتیں پڑھی ہیں اور اختیار ہے کہ اتنی دیر چاہے چپکا بیٹھا رہے چاہے کلمہ یا درود شریف پڑھتا رہے یا کوئی اور
Flag Counter