| جنتی زیور |
دعاؤں کی مقبولیت اور حاجتوں کے پوری ہونے کے لئے ایک مجرب نماز صلوۃ الاسرار بھی ہے جس کو امام ابوالحسن نور الدین علی بن جریر لحمی شطنوفی نے بہجۃ الاسرار میں اور ملا علی قاری و شیخ عبدالحق محدث دہلوی علیہم الرحمۃ نے حضرت غوث اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہوئے تحریر فرمایا ہے اس کی ترکیب یہ ہے کہ بعد نماز مغرب سنتیں پڑھ کر دو رکعت نماز نفل پڑھے اور بہتر یہ ہے کہ الحمد کے بعد ہر رکعت میں گیارہ گیارہ مرتبہ قل ھو اﷲ پڑھے اور گیارہ مرتبہ یہ پڑھے
یَا رَسُوْلَ اللہِ یَانَبِیَّ اللہِ اَغِثْنِیْ وَامْدُدْنِیْ فِیْ قَضَاءِ حَاجَتِیْ یَا قَاضِیَ الْحَاجَاتِ
پھر عراق کی جانب گیارہ قدم چلے اور ہر قدم پر یہ پڑھے
یَاغَوْثَ الثَّقَلَیْنِ یَا کَرِیْمَ الطَّرَفَیْنِ اَغِثْنِیْ وَامْدُدْنِیْ فِیْ قَضَاءِ حَاجَتِیْ یَا قَاضِیَ الْحَاجَاتِ ؕ
پھر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کو وسیلہ بنا کر اﷲتعالیٰ سے اپنی حاجت کے لئے دعا مانگے۔
(بہجۃ الاسرار،ذکر فضل اصحابۃ وبشراہم،ص۱۹۷۔بہارشریعت ،ج۱،ح۴،ص۳۱)
نماز استخارہ
حدیثوں میں آیا ہے کہ جب کوئی شخص کسی کام کا ارادہ کرے تو دو رکعت نماز نفل پڑھے جس کی پہلی رکعت میں الحمد کے بعد
قُلْ یٰآَ یُّھَا الْکَافِرُوْنَ
اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد
قُلْ ھُوَاللہُ
پڑھے پھر یہ دعا پڑھ کر باوضو قبلہ کی طرف منہ کرکے سورہے دعا کے اول و آخر سورهٔ فاتحہ اور درود شریف بھی پڑھے دعا یہ ہے۔
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ وَاَسْتَقْدِ رُکَ بِقُدْرَتِکَ وَاَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ فَاِنَّکَ تَقْدِرُ وَلَا اَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَاَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ ؕ اَللّٰھُمَّ اِنْ