نماز تہجد کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سو کر اٹھے اس کے بعد سے صبح صادق طلوع ہونے کے وقت تک ہے تہجد کی نماز کم سے کم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم سے آٹھ رکعت تک ثابت ہے حدیثوں میں اس نماز کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔
(ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،مطلب فی صلاۃ اللیل،ج۲،ص۵۶۷)
صلوۃ التسبیح
اس نماز کا بے انتہا ثواب ہے حدیث شریف میں ہے حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے اپنے چچا حضرت عباس رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ اے میرے چچا اگر ہو سکے تو صلوۃ التسبیح ہر روز ایک بار پڑھو اور اگر روزانہ نہ ہو سکے تو ہر جمعہ کو ایک بار پڑھو اور یہ بھی نہ ہوسکے تو ہر مہینہ میں ایک بار اور یہ بھی نہ ہو سکے تو سال میں ایک بار اور یہ بھی نہ ہوسکے تو عمر میں ایک بار۔ اس نماز کی ترکیب یہ ہے کہ تکبیر تحریمہ کے بعد ثنا پڑھے پھر پندرہ مرتبہ یہ تسبیح پڑھے
سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَاللہُ اَکْبَرْ ؕ پھر اَعُوْذُ بِاللہِ
اور سورۂ فاتحہ اور کوئی سورة پڑھ کر رکوع سے پہلے دس بار اوپر والی تسبیح پڑھے پھر رکوع کرے