Brailvi Books

جنتی زیور
305 - 676
اور کبھی ''سنت مستحبہ'' کہتے ہیں۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الصلاۃ،الباب التاسع فی النوافل،ج۱،ص۱۱۲/ الدرالمختار وردالمحتار، کتاب الصلاۃ،باب الوتروالنوافل مطلب فی السنن والنوافل، ج۲،ص ۵۴۶،۵۴۷)
مسئلہ:۔قیام کی قدرت ہونے کے باوجود نفل نماز بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے لیکن جب قدرت ہو تو نفل کو بھی کھڑے ہو کر پڑھنا افضل ہے اور دوگنا ثواب ملتا ہے۔
( الدرالمختاروردالمحتار،کتاب الصلاۃ،باب الوتروالنوافل، مطلب مبحث المسائل الستۃ عشریۃ، ج۲، ۵۸۴)
نماز تحیۃ الوضوء
مسئلہ:۔مسلم شریف کی حدیث میں ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جو شخص اچھی طرح وضو کرے اور ظاہر و باطن کے ساتھ متوجہ ہو کر دو رکعت (نماز تحیۃ الوضوء) پڑھے اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔
(صحیح مسلم، کتاب الطہارۃ،باب الذکر المستحب عقب الوضوء ،رقم ۲۳۴،ص۱۴۴)
نماز اشراق
    ترمذی شریف میں ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ جو شخص فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر ذکر الٰہی کرتار ہے یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے پھر دو رکعت (نماز اشراق) پڑھے تو اسے پورے ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب ملے گا۔
(جامع الترمذی، کتاب السفر، باب ذکر ما یستحب من الجلوس فی المسجد بعد صلاۃ الصبح حتی تطلع الشمس،ج۲،رقم۵۸۶،ص۱۰۰)
Flag Counter