| جنتی زیور |
سنت کی دو قسمیں ہیں ایک سنت مؤکدہ اور دوسری سنت غیر مؤکدہ۔ مسئلہ:۔سنت مؤکدہ یہ ہیں دو رکعت فجر کی سنت فرض نماز سے پہلے' چار رکعت ظہر کی سنت فرض نماز سے پہلے اور دو رکعت بعد میں' مغرب کے بعد دو رکعت سنت' عشاء کے بعد دو رکعت سنت' جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت اور جمعہ کے بعد چار رکعت سنت۔ یہ سب سنتیں مؤکدہ ہیں یعنی ان کو پڑھنے کی تاکید ہوئی ہے بلا عذر ایک مرتبہ بھی ترک کرے تو ملامت کے قابل ہے اور اس کی عادت ڈالے تو فاسق جہنم کے لائق ہے اور اس کے لئے شفاعت سے محروم ہو جانے کا ڈر ہے ان مؤکدہ سنتوں کو ''سُنَنُ الْہُدیٰ'' بھی کہتے ہیں۔
(ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،مطلب فی السنن والنوافل،ج۲،ص۵۴۵)
مسئلہ:۔سنت غیر موکدہ یہ ہیں چار رکعت عصر سے پہلے' چار رکعت عشاء سے پہلے' اسی طرح عشاء کے بعد دو رکعت کی بجائے چار رکعت اور جمعہ کی فرض نماز ادا کرنے کے بعد بجائے چار رکعت سنت کے چھ رکعت۔ سنت مغرب کے بعد چھ رکعت ''صلوۃ الاوابین'' اور دو رکعت تحیۃ المسجد دو رکعت تحیۃ الوضوء اگر مکروہ وقت نہ ہو' دو رکعت نماز اشراق' کم سے کم دو رکعت نماز چاشت اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعت' کم سے کم دو رکعت اور زیادہ سے زیادہ آٹھ رکعت نماز تہجد' صلوۃ التسبیح' نماز استخارہ 'نماز حاجت وغیرہ ان سنتوں کو اگر پڑھے تو بہت زیادہ ثواب ہے اور اگر نہ پڑھے تو کوئی گناہ نہیں ہے ان سنتوں کو ''سنن الزوائد''