| جنتی زیور |
بیٹھے کہ جگہ میں دوسروں کے لئے تنگی ہو(۱۰)کسی نمازی کے آگے سے نہ گزرے(۱۱)مسجد میں تھوک کھنگار یا کوئی گندی یا گھناؤنی چیز نہ ڈالے(۱۲)انگلیاں نہ چٹخائے(۱۳)نجاست اور بچوں اور پاگلوں سے مسجد کو بچائے(۱۴)ذکر الٰہی کی کثرت کرے۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الکراہیۃ،الباب الخامس فی آداب المسجد...إلخ،ج۵،ص۳۲۱)
مسئلہ:۔کچا لہسن پیاز یا مولی کھا کر جب تک منہ میں بدبو باقی رہے مسجد میں جانا جائز نہیں یہی حکم ہر اس چیز کا ہے جس میں بدبو ہے کہ اس سے مسجد کو بچایا جائے اور اس کو بغیر دور کئے ہوئے مسجد میں نہ جایا جائے۔
(ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،مطلب فی الغرس فی المسجد،ج۲،ص۵۲۵)
مسئلہ:۔مسجد کی صفائی کے لئے چمگادڑوں اور کبوتروں اور چڑیوں کے گھونسلوں کو نوچنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
(الدرالمختار،کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃوما یکرہ فیھا،ج۲،ص۵۲۸)
مسئلہ:۔اپنے محلّہ کی مسجد میں نماز پڑھنا اگرچہ جماعت کم ہو جامع مسجد سے افضل ہے بلکہ اگر محلّہ کی مسجد میں جماعت نہ ہوئی تو تنہا جائے اور اذان و اقامت کہہ کر اکیلے نماز پڑھے یہ جامع مسجد کی جماعت سے افضل ہے۔
(صغیری ،فصل فی احکام المسجد ، ص۳۰۲)