Brailvi Books

جنتی زیور
302 - 676
مسئلہ:۔مسجد کی چھت کا بھی مسجد ہی کی طرح ادب و احترام لازم ہے بلا ضرورت مسجد کی چھت پر چڑھنا مکروہ ہے۔
    (ردالمختار،کتاب الصلاۃ،مطلب فی احکام المسجد،ج۲،ص۵۱۶)
مسئلہ:۔بچے کو اور پاگل کو جن سے گندگی کا گمان ہو مسجد میں لے جانا حرام ہے اور اگر نجاست کا ڈر نہ ہو تو مکروہ ہے۔
(الدرالمختار،کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃوما یکرہ فیھا ،ج۲،ص۵۱۸)
مسئلہ:۔مسجد کا کوڑا جھاڑ کر ایسی جگہ ڈالے جہاں بے ادبی نہ ہو۔
                   (بہارشریعت،ح۳،ج۱،ص۱۸۴)
مسئلہ:۔ناپاک کپڑا پہن کر یا کوئی بھی ناپاک چیز لے کر مسجد میں جانا منع ہے یوں ہی ناپاک تیل مسجد میں جلانا یا ناپاک گارا مسجد میں لگانا منع ہے۔
(الدرالمختار،کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃوما یکرہ فیھا ،ج۲،ص۵۱۷)
مسئلہ:۔وضو کے بعد بدن کا پانی مسجد میں جھاڑنا' مسجد میں تھوکنا یا ناک صاف کرنا ناجائز ہے۔
(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الصلاۃ،فصل کرہ غلق باب المسجد،ج۱،ص۱۱۰)
مسئلہ:۔ مسجد میں ان آداب کا خیال رکھے (۱)جب مسجد میں داخل ہو تو سلام کرے بشرطیکہ جو لوگ وہاں موجود ہوں ذکر و درس میں مشغول نہ ہوں اوراگر نماز میں ہوں یا مسجد میں کوئی نہ ہو تو یوں کہے
اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِاللہِ الصَّالِحِیْنَ(۲)
وقت مکروہ نہ ہو تو دو رکعت تحیۃ المسجد ادا کرے (۳)خرید و فروخت نہ کرے(۴)ننگی تلوار مسجد میں نہ لے جائے(۵)گمی ہوئی چیز مسجد میں نہ ڈھونڈھے (۶)ذکر کے سوا آواز بلند نہ کرے(۷)دنیا کی باتیں نہ کرے (۸)لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگے (۹)جگہ کے متعلق کسی سے جھگڑا نہ کرے بلکہ جہاں خالی جگہ پائے وہاں نماز پڑھ لے اوراس طرح نہ
Flag Counter