Brailvi Books

جنتی زیور
30 - 676
میں مقبولیت پا چکی ہیں،حسب ذیل ہیں۔

(۱) سیرۃ المصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم (۲) جنتی زیور (۳) کرامات صحابہ علیہم الرضوان (۴)ایمانی تقریریں (۵) نورانی تقریریں(۶) حقانی تقریریں (۷) قرآنی تقریریں (۸) عرفانی تقریریں (۹) نوادر الحدیث (۱۰) اولیاء رجال الحدیث (۱۱) روحانی حکایات (حصہ اول) (۱۲) روحانی حکایات (حصہ دوم) (۱۳) معمولات الابرار (۱۴) قیامت کب آئے گی (۱۵) مشائخ نقشبندیہ(۱۶) موسم رحمت(۱۷)بہشت کی کنجیاں (۱۸)جہنم کے خطرات (۱۹)عجائب القرآن (۲۰) غرائب القرآن(۲۱) جواہر الحدیث (۲۲)آئینہ عبرت(۲۳) سامان آخرت (۲۴) مسائل القرآن
شعرو شاعری: زمانہ طالب علمی سے ہی آپ کو شعر وسخن کا ذوق تھا۔ نعت اور قومی نظموں کے علاوہ غزل کی صنف میں بھی طبع آزمائی فرماتے تھے اور باقاعدہ مشاعروں میں بھی شریک ہوتے تھے۔آپ نے اپنے اشعار کا مجموعہ مرتب کر لیا تھا مگر دارالعلوم اشرفیہ مبارک پور میں آپ کے کمرہ کے اندر آگ لگ گئی جس میں قیمتی کتابوں کے ساتھ یہ نادر الوجود بیاض بھی نذر آتش ہوگئی۔آپ کی کچھ نعتیں اور نظمیں جو رسالوں میں چھپ چکی تھیں اور بعض تلامذہ کے پاس چند نعتیں اور نظمیں اس طرح باقی رہ گئیں ہیں کہ
ع 

کچھ بلبلوں کو یاد ہے کچھ قمریوں کو حفظ

بکھری ہوئی چمن میں میری داستان ہے
وصال: براؤں شریف کے دور تدریس میں دوبار آپ پر فالج کا حملہ ہوا لیکن بفضل خداعزوجل علاج سے فالج کا اثر جاتا رہا مگر پہلے جیسی توانائی باقی نہ رہی۔ وفات سے چھ ماہ قبل شدید بیمار ہوئے بالآخر ۵ رمضان المبارک   ۱۴۰۶؁ھ/۱۵ مئی  ۱۹۸۵؁ بروز جمعرات
Flag Counter