Brailvi Books

جنتی زیور
293 - 676
کہ نیت پر دارومدار ہے۔
 (الدرالمختاروردالمحتار،کتا ب الصلاۃ، باب مایفسدالصلاۃ ویکرہ فیھا ، مطلب فی الخشوع،ج۲،ص۴۹۱)
مسئلہ:۔ جلتی ہوئی آگ کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ ہے لیکن چراغ یا لالٹین کے سامنے نماز پڑھنے میں کوئی کراہت نہیں۔
(الدرالمختاروردالمحتار،کتا ب الصلاۃ، باب مایفسدالصلاۃ ویکرہ فیھا ، مطلب الکلام علی اتخاذالمسبحۃ ،ج۲،ص۵۱۰)
مسئلہ:۔بغیر عذر ہاتھ سے مکھی مچھر اڑانا مکروہ ہے۔
 (الفتاوی الھندیۃ ، کتاب الصلاۃ، الباب السابع ، الفصل الثانی فیمایکرہ فی الصلاۃوما لایکرہ،ج۱،ص۱۰۹ )
مسئلہ:۔دوڑتے ہوئے نماز کو جانا مکروہ ہے۔ 

مسئلہ:۔نماز میں اٹھتے بیٹھتے آگے پیچھے پاؤں ہٹانا مکروہ ہے۔
    (الفتاوی الھندیۃ،کتاب الصلاۃ،الباب السابع،الفصل الثانی،ج۱،ص۱۰۸)
نماز توڑدینے کے اعذار:۔یعنی کن کن صورتوں میں نماز توڑ دینا جائز ہے۔

مسئلہ:۔کوئی ڈوب رہا ہو یا آگ سے جل جائے گا یا اندھا کنوئیں میں گر پڑے گا۔ تو ان صورتوں میں نمازی پر واجب ہے کہ نماز توڑ کر ان لوگوں کو بچائے یوں ہی اگر کوئی کسی کو قتل کر رہا ہو اور وہ فریاد کر رہا ہو اور یہ اس کو بچانے کی قدرت رکھتا ہو تو اس پر واجب ہے کہ نماز توڑ کر اس کی مدد کے لئے دوڑ پڑے۔
 (الدرالمختاروردالمحتار،کتاب الصلاۃ ، باب ادراک الفریضۃ،ج۲،ص۶۰۹/ الفتاوی الھندیۃ،کتاب الصلاۃ،الباب السابع،الفصل الثانی ومما یتصل بذالک مسائل،ج۱،ص۱۰۹)
مسئلہ:۔پیشاب پاخانہ قابو سے باہر معلوم ہوا یا اپنے کپڑے پر اتنی کم نجاست دیکھی جتنی نجاست کے ہوتے ہوئے نماز ہوسکتی ہے یا نمازی کو کسی اجنبی عورت نے چھو دیا تو ان
Flag Counter