Brailvi Books

جنتی زیور
291 - 676
آگے سے گزرنے والا اگر جانتا کہ اس پر کیا  گناہ ہے؟ تو وہ زمین میں دھنس جانے کو گزرنے سے بہتر جانتا۔
 (المؤطالامام مالک ،کتاب قصرالصلاۃ فی السفر، باب التشدید فی ان یمراحد۔۔۔الخ، رقم۳۷۱،ج۱،ص۱۵۴)
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ نمازی کے آگے سے گزرنے والا اگر جانتا کہ اس میں کتنا بڑا گناہ ہے تو چالیس سال تک کھڑے رہنے کو گزرنے سے بہتر جانتا راوی کا بیان ہے کہ میں نہیں جانتا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے چالیس دن کہایا چالیس مہینہ یا چالیس برس۔
 (ترمذی،کتاب الصلاۃ،باب ماجاء فی کراہیۃ المرور،رقم۳۳۶،ج۱،ص۳۵۶)
نماز کے مکروہات
    نماز میں جو باتیں مکروہ ہیں وہ یہ ہیں کپڑے یا بدن یا داڑھی مونچھ سے کھیلنا' کپڑا سمیٹنا جیسے سجدہ میں جاتے وقت آگے یا پیچھے سے دامن یا چادر یا تہبند اٹھا لینا' کپڑا لٹکانا یعنی سر یا کندھے پر کپڑا چادر وغیرہ اس طرح ڈالنا کہ دونو ں کنارے لٹکے رہیں' کسی ایک آستین کو آدھی کلائی سے چڑھانا' دامن سمیٹ کر نماز پڑھنا' پیشاب پاخانہ معلوم ہوتے وقت یا غلبہ ریاح کے وقت نماز پڑھنا' مرد کا سر کے بالوں کا جوڑا باندھ کر نماز پڑھنا' انگلیاں چٹخانا ادھر ادھر منہ پھیر کر دیکھنا' آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا' مرد کا سجدہ میں کلائیوں کو زمین پر بچھانا' التحیات میں یا دونوں سجدوں کے درمیان دونوں ہاتھوں کو ران پر رکھنے کی بجائے زمین پر رکھ کر بیٹھنا' کسی شخص کے منہ کے سامنے نماز پڑھنا' چادر میں اس طرح لپٹ کر نماز پڑھنا کہ بدن کا کوئی حصہ یہاں تک کہ ہاتھ بھی باہر نہ ہوں' پگڑی اس طرح باندھنا کہ بیچ سر پر پگڑی کا کوئی حصہ نہ ہو' ناک اور منہ کو چھپا کر نماز پڑھنا' بے ضرورت کھنکھارنا' قصداً جماہی لینا اگر خود ہی جماہی آجائے تو حرج نہیں' جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو اسے پہن کر نماز پڑھنا' تصویر کا نمازی کے سر پر یعنی چھت میں ہونا یا اوپر لٹکی ہوئی ہونا یا دائیں بائیں دیوار میں بنی یا لگی ہونا یا آگے پیچھے تصویر کا ہونا' جیب یا ہتھیلی میں تصویر
Flag Counter