نماز کے مستحبات:۔(۱)حالت قیام میں سجدہ کی جگہ پر نظر کرنا (۲)رکوع میں قدم کی پشت پر دیکھنا(۳)سجدہ میں ناک پر نظر رکھنا (۴)قعدہ میں سینے پر نظر جمانا (۵)پہلے سلام میں داہنے شانے کو دیکھنا (۶)دوسرے سلام میں بائیں شانے پر نظر کرنا (۷)جمائی آئے تو منہ بند کئے رہنا اور اس سے جمائی نہ رکے تو ہونٹ دانت کے نیچے دبائے اور اس سے بھی نہ رکے تو قیام کی حالت میں داہنے ہاتھ کی پشت سے منہ ڈھانک لے اور قیام کے علاوہ دوسری حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پشت سے جمائی روکنے کا مجرب طریقہ یہ ہے کہ دل میں یہ خیال کرے کہ انبیاء علیہم السلام کو جمائی نہیں آتی تھی دل میں یہ خیال آتے ہی جمائی کا آنا بند ہوجائے گا(۸)مرد کے لئے تکبیر تحریمہ کے وقت ہاتھ کپڑے سے باہر نکالنا (۹)عورت کے لئے کپڑے کے اندر بہتر ہے (۱۰)جہاں تک ممکن ہو کھانسی کو دفع کرنا (۱۱)جب مکبر