Brailvi Books

جنتی زیور
282 - 676
آواز سے کہنا' تکبیر کے بعد ہاتھ لٹکائے بغیر باندھ لینا' ثنا و تعوذ و بسم اﷲپڑھنا اور آمین کہنا اور ان سب کا آہستہ ہونا' پہلے ثناء پھر تعوذ پھر بسم اﷲ اور ہر ایک کے بعد دوسرے کو فوراً پڑھنا' رکوع میں تین بار
سُبْحَانَ رِبِّیَ الْعَظِیْمِ
کہنا اور گھٹنوں کو ہاتھو ں سے پکڑنا اور انگلیوں کو خوب کھلی رکھنا' عورت کو گھٹنے پر ہاتھ رکھنا اور انگلیوں کو کشادہ نہ رکھنا' حالت رکوع میں ٹانگیں سیدھی ہونا' رکوع کے لئے اﷲاکبر کہنا' رکوع میں پیٹھ کو خوب بچھی رکھنا' رکوع سے اٹھنے پر ہاتھ لٹکا ہوا چھوڑ دینا' رکوع سے اٹھنے میں امام کو
سَمِعَ اﷲلِمَنْ حَمِدَہ
کہنا' مقتدی کو
رَبَّنَالَکَ الْحَمْدُ
کہنا اور اکیلے نماز پڑھنے والوں کو دونوں کہنا سجدہ کے لئے اور سجدہ سے اٹھنے کے لئے اﷲاکبر کہنا' سجدہ میں کم سے کم تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِیَّ الْاَعْلٰی کہنا' سجدہ کرنے کے لئے پہلے گھٹنا پھر ہاتھ پھر ناک پھر ماتھا زمین پر رکھنا اور سجدہ سے اٹھنے کے لئے پہلے ماتھا پھر ناک پھر ہاتھ پھر گھٹنا زمین سے اٹھانا' سجدہ میں بازو کا کروٹوں سے اور پیٹ کا رانوں سے الگ رہنا' سجدہ کی حالت میں کلائیوں کو زمین پر نہ بچھانا' عورت کو سجدہ میں اپنے بازوؤں کوکروٹوں سے پیٹ کو ران سے ران کو پنڈلیوں سے اور پنڈلیوں کو زمین سے ملا دینا' دونوں سجدوں کے درمیان مثل تشہد کے بیٹھنا اور ہاتھوں کو رانوں پر رکھنا سجدہ میں ہاتھ کی انگلیوں کا قبلہ رو ہونا اور ملی ہوئی ہونااور پاؤں کی دسوں انگلیوں کے پیٹ کا زمین پر لگنا' دوسری رکعت کے لئے پنجوں کے بل گھٹنوں پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہونا' قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر دونوں سرین اس پر رکھ کر بیٹھنا' داہنا قدم کھڑا رکھنا اور داہنے قدم کی انگلیوں کو قبلہ رخ کرنا' عورت کو دونوں پاؤں داہنی جانب نکال کر بائیں سرین پر بیٹھنا' دایاں ہاتھ داہنی ران پر اور بایاں ہاتھ بائیں ران پر رکھنا اور انگلیوں کو اپنی حالت پر چھوڑ دینا' کلمہ شہادت پر کلمہ کی انگلی سے اشارہ کرنا' قعدہ اخیرہ میں التحیات کے بعد درود شریف اور دعائے ماثورہ پڑھنا۔
(الفتاوی الھندیۃ، الباب الرابع، الفصل الثالث فی سنن الصلوٰۃ وآدابھاوکیفیتھا، ج۱،ص۷۲۔۷۶)
Flag Counter